سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر عام صارفین کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کرنا اتنا مشکل نہ تھا۔ یہ بات حال ہی میں فیس بک کے کئی ملین صارفین کے پرسنل ڈیٹا کے حوالے سے سامنے آنے والے کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل سے بھی ثابت ہو چکی ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ صارفین اپنے آن لائن ذاتی کوائف کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر سکیں۔