آسکر ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب
88 ویں آسکر ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد روایت کے مطابق ہالی وڈ کے ڈولبی تھیٹر میں کیا گیا۔
لیونارڈو کا خواب پورا ہو گیا
ہالی وڈ کے معروف ستارے لیونارڈو ڈی کاپریو نے اپنی فلم The Revenant میں اداکاری کے جوہر دیکھانے پر بالآخر بہترین اداکار کی کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے۔ وہ اس سے قبل پانچ مرتبہ بہترین اداکاری کے لیے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد کیے گئے تھے لیکن ہمیشہ ہی وہ اس اعزاز سے محروم رہے۔
بہترین اداکارہ بری لارسن
اس سال بہترین اداکارہ کا آسکر بری لارسن کو ملا۔ انہوں نے فلم ’روم ‘ میں انتہائی عمدہ اداکاری کا مظاہرہ کیا تھا اور عوامی حلقوں کے علاوہ تنقیدی سطح پر بھی خوب داد بٹوری تھی۔
بہترین فلم ’اسپاٹ لائٹ‘
اس مرتبہ بہترین فلم کا ایوارڈ ’اسپاٹ لائٹ‘ کو ملا ہے۔ اس فلم کو مجموعی طور پر دو آسکر ملے ہیں۔
بہترین ڈائریکٹر Alejandro Inarritu
امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی اس تقریب میں بہترین ڈائریکٹر کا انعام Alejandro Inarritu کو ان کی فلم The Revenant پر ملا۔
سب سے زیادہ آسکر ’میڈ میکس‘ کے لیے
اتوار کی رات آسکر کی تقریب میں سب سے زیادہ آسکر حاصل کرنے والی فلم Mad Max: Fury Road قرار پائی ، جس نے مجموعی طور پر چھ آسکر جیتے۔
بہترین معاون اداکار مارک ریلانس
برطانوی اداکار مارک ریلانس نے اپنی فلم Bridge of Spies پر بہترین معاون ادکارہ کا آسکر اپنے نام کیا۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا اکیڈمی ایوارڈ ہے۔ اس کیٹیگری کے لیے سیلوسٹر سٹالون کو فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا لیکن وہ اس مرتبہ بھی اس معتبر انعام سے محروم ہی رہے۔
’دی ڈینش گرل‘، بہترین معاون اداکارہ
اس مرتبہ بہترین معاون اداکارہ کا آسکر Alicia Vikander کو دیا گیا، جنہوں نے اپنی فلم ’دی ڈینش گرل‘ میں انتہائی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ یہ ان کے کیریئر کا پہلا اکیڈمی ایوارڈ ہے۔
پاکستان کے لیے بھی آسکر
آسکر ایوارڈ کی تقریبات میں پاکستان کی معروف ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے کی مختصر دورانیے کی فلم ’آ گرل اِن دا ریور: دا پرائز آف فارگیونس‘ بہترین دستاویزی فلم کی کیٹیگری میں انعام جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ مجموعی طور پر یہ ان کا دوسرا آسکر انعام ہے۔
کرس روک بطور میزبان
اس سال اس تقریب کی میزبانی کے فرائض کرس روک نے ادا کیے۔ کامیڈین اور ایکٹر روک کو دوسری مرتبہ آسکر ایوارڈ کی تقریب کی میزبانی کا شرف حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز میں شرکاء کو خوب ہنسایا۔
لیڈی گاگا کی شاندار پرفارمنس
اس تقریب میں مختلف فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا لیکن جب لیڈی گاگا اسٹیج پر آئیں تو تقریب کے شرکاء نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ لیڈی گاگا نے تمام توقعات کو پورا کرتے ہوئے اپنی پرفارمنس کے دوران شرکاء کو بھی ناچنے پر مجبور کر دیا۔
سب اکٹھے
تقریب کے اختتام پر ایوارڈ حاصل کرنے والے تمام فنکار اسٹیج پر پہنچے تو تقریب کے شرکاء نے ایک مرتبہ پھر انہیں دل کھول کر داد دی