1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلین اوپن ، نادال جا رحانہ موڈ میں

24 جنوری 2011

ٹینس کی دنیا میں سال کا یہ پہلا گرینڈ سیلم آسٹریلین اوپن اب کوارٹر فائنل مقابلوں میں داخل ہو گیا ہے۔ عالمی نمبر ایک رافائل نادال اور اینڈی مرے نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دی۔

https://p.dw.com/p/102E2
تصویر: AP

رافائل نادال اپنے میچ کے دوران انتہائی جا رحانہ موڈ میں دکھائی دیے۔ انہوں نے کروئیشیا کے مارن سیلچ کو چھ دو، چھ چار اور چھ تین سے شکست دی۔ تقریباً ڈھائی گھنٹے طویل اس میچ کے بعد نادال کا کہنا تھا ’’ مجھے بہت زیادہ محنت نہیں کرنا پڑی اور نا ہی میں پسینے میں شرابور ہوا‘‘۔

اسی ماہ کے دوران نادال کوانفیکشن ہوگیا تھا اور وہ اسی وجہ سے ہفتے کی شب کھیلے جانے والے اپنے میچ میں وہ پسینے میں بری طرح بھیگے ہوئے دکھائی دیے تھے۔ اب وہ اس سال کے اپنے پہلے گرینڈ سیلم سے صرف تین میچز دور ہیں۔

Australian Open 2008 Tennis Turnier Serena Williams
بدھ کے روز نادال کا مقابلہ ڈیوڈ فیرر سے ہو گاتصویر: AP

راجر فیڈرر اورRod Laver کے بعد نادال تیسرے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے لگاتار پچیس میچز جیتے ہیں۔ فیڈررکا ریکارڈ ستائیس میچوں کا جبکہ لاور انتیس میچز مسلسل جیت چکے ہیں۔ اب بدھ کے روز نادال کا مقابلہ ڈیوڈ فیرر سے ہو گا۔

اس طرح اینڈی مرے نے آسٹریلین اوپن میں کامیابی حاصل کر کے برطانوی عوام کی امیدوں کو بڑھا دیا ہے۔ عالمی درجہ بندی میں پانچویں نمبر کے کھلاڑی کو گزشتہ برس فائنل میں راجر فیڈرر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ خواتین کے مقابلوں میں عالمی نمبر دو ویرا زوناریووا اور پولینڈ کی اگنیئیشکا بھی ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: عاطف بلوچ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید