1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

Shakespeare and Company

Imtiaz Ahmad22 اگست 2008

پیرس میں"Shakespeare and Company " نامی کتابوں کی دکان نہ صرف ایک ادارہ ہے بلکہ یہاں نوجوان مفت قیام بھی کر سکتے ہیں۔

https://p.dw.com/p/F3BX
تصویر: Susanne Kleiber

فرانس کے شہر پیرس میں"Shakespeare and Company " نامی کتابوں کی ایک دکان ہے جہاں پر نوجوان رائٹرز کو فری میں رات گزارنے اور قیام کرنے کی اجازت ہے۔ اس دکان کا قیام 1951 میں عمل میں آیا تھا۔ آج کل یہ دکان ادیبوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کیونکہ یہاں پوری دنیا سے نوجوان آتے ہیں اور قیام کرتے ہیں۔


یہاں پر چھوٹے چھوٹے کمرے ہیں جو کتابوں سے بھرے ہیں ۔ پرانی اور نئی کتابیں ایک ساتھ رکھی ہوئی ہیں۔ شاعری،سیاست،سفر نامے اور ناول،سبھی کتابیں چھوٹی چھوٹی شلفوں میں رکھی ہوئی ہیں۔ کتابوں کی اس دکان کی مالک Sylvia Whitman کا کہنا ہے کہ متعدد گاہکوں کے مطابق انہیں پیرس جیسے شہرمیں ایسی دکان کی تلاش تھی اور یہ حقیقت ہے کہ ایسی جگہیں دنیا میں بہت ہیں۔

Champs Elysées Paris
پیرس کی مشہور شاہراہ شانزیلیزےتصویر: Moncef Slimi

یہ دکان نہ صرف ایک ادارہ ہے بلکہ نوجوانوں کے لئے ایک رہائش گاہ بھی ہے۔ نوجوان یہاں پر مفت قیام کر سکتے ہیں۔ ایک امریکی نوجوان جوگزشتہ سات مہینوں سے سفر کر رہا ہے اور چند ہفتوں سے Shakespeare and Company نامی کتابوں کی اس دکان میں ٹھہراہوا ہے کا کہنا ہے کہ وہ دکان میں تھوڑا بہت کام کرتاہےاور اس کا مقصد پیسے کمانے بلکہ اس کے لئے دکان میں کام کرنا فخر کی بات ہے۔

یہ دکان نہ صرف نوجوانوں کے لئے توجہ کا مرکز ہے بلکہ یہاں روزانہ کئی ہزار سیاح بھی آتےہیں۔ اس کے علاوہ جو نوجوان بھی اس دوکان میں قیام کرتا ہےوہ اپنی زندگی کی کہانی بھی لکھتا ہے اوریوں اس دکان میں 30 ہزار نوجوانوں کی لکھی ہوئی سوانحہ عمری رکھی گئی ہیں۔ یہ دکان صبح گیارہ سے رات گیارہ بجے تک کھلی رہتی ہے۔ اس دکان کی مالک Sylvia Whitman کا کہنا ہے کہ اس دکان پر ہم T- Shirts اور کئی دوسری چیزیں بھی بیچ سکتے ہیں لیکن ہم صرف اور صرف کتابیں بیچنا چاہتے ہیں۔