جرمن شہر ہینوور میں کمپیوٹر کی عالمی نمائش جاری ہے۔ یہ نمائش 18 مارچ تک جاری رہے گی۔ اس نمائش میں جدید ڈرون بھی پیش کیے گئے ہیں۔ ڈرونز کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے۔ مثلاﹰ ڈی ایچ ایل بحیرہ شمالی کے جزیرہ یوئسٹ Juist میں ڈاک کی ڈلیوری کے لیے ڈرون استعمال کر رہی ہے۔ کسان، آلودگی پر تحقیق کرنے والے محققین، سروے کرنے والے اور سکیورٹی کا انتظام کرنے والے افراد اب اس کا زیادہ سے زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔