1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستیوکرین

یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے خلاف میزائل حملے

24 مارچ 2024

یوکرین میں زیر زمین گیس ذخیرہ کرنے کی ایک سائٹ روسی میزائل حملوں کا نشانہ بنی ہے۔ دوسری طرف یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کریمیا کے علاقے میں دو روسی بحری جہازوں دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

https://p.dw.com/p/4e4bZ
روس، یوکرین جنگ
تصویر: Denys Shmyha/Telegram/AP/picture alliance

یوکرین کی سرکاری توانائی کمپنی نافتوگاز نے آج اتوار 24 مارچ کو کہا ہے کہ بجلی کی تنصیبات پر میزائل حملے کیے گئے ہیں لیکن اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ صارفین کو قدرتی گیس کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی ہے۔

یوکرینی صدر کا اتحادیوں سے جنگی طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ

یوکرین جنگ: یورپی یونین کا مزید عسکری امداد فراہم کرنے پر اتفاق

یوکرین کی وزارت توانائی اور بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ یوکرین نے روس کے حالیہ حملوں  کے بعد اتوار کے روز بجلی کی درآمدات میں اضافہ کیا اور برآمدات روک دی ہیں۔ تازہ حملوں کے بعد توانائی پیدا کرنے والی یوکرین کی سب سے بڑی کمپنی ڈی ٹیک کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 50 فیصد کم ہوئی ہے۔

روس نے جمعے کے روز یوکرین کی پیداواری اور ٹرانسمیشن تنصیبات پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور آج اتوار کی صبح بھی یوکرین کے تین علاقوں میں توانائی کی تنصیبات پر بھی حملہ کیا گیا۔

یوکرینی دارالحکومت کییف میں کیا جانے والا میزائل حملہ
روس نے جمعے کے روز یوکرین کی پیداواری اور ٹرانسمیشن تنصیبات پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔تصویر: Gleb Garanich/REUTERS

کریمیا کے علاقے میں دو روسی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے، یوکرین

ادھر یوکرین کی فوج  نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کیے گئے فضائی حملے  میں کریمیا کے بندرگاہی شہر سیواستوپول میں روسی بحریہ کے دو بڑے  بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یوکرین کی فوج کی طرف سے آج اتوار 24 مارچ کو کییف میں اعلان کیا گیا کہ یوکرین کے حملے کا نشانہ بننے والے دو بحری جہاز یمال اور ازوف تھے۔

فوج کی طرف سے کی گئی ٹیلی گرام پوسٹ کے مطابق بحیرہ اسود میں روسی کے بحری بیڑے کے ایک مواصلاتی مرکز اور دیگر تنصیبات  کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

روس کے ساتھ جنگ میں 31 ہزار فوجی مارے جا چکے ہیں، زیلنسکی

سیواستوپول شہر کی انتظامیہ نے بھی گزشتہ رات گئے بھاری فضائی حملے کی اطلاع دی۔ شہری حکومت کے سربراہ میخائل رسوشائیف نے ٹیلی گرام پر اسے 'حالیہ دنوں میں ہونے والا سب سے بڑا حملہ‘ تاہم ان کے مطابق اسے ناکام بنا دیا گیا۔

ان کے مطابق راکٹ کے ٹکڑوں سے ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے۔

ا ب ا/ک م (روئٹرز، ڈی پی اے)