1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستامریکہ

’ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل ہونی چاہیے‘، بالغ فلموں کی اداکارہ

2 جون 2024

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف گواہی دینے والی ’اڈلٹ‘ فلموں کی اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز نے برطانوی میگزین ’دی مرر‘ میں شائع ہونے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل جانا چاہیے۔

https://p.dw.com/p/4gXqv

سابق امریکی صدر کے خلاف گواہی دینے والی 'اڈلٹ‘ فلموں کی اداکارہ نےکہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیلجانا چاہیے۔

ڈینیئلز نے کہا، ''میرے خیال میں انہیں رضاکارانہ طور پر خواتین کی کسی جیل میں 'پنچنگ بیگ‘ بن جانا چاہیے یا کسی قید ‌خانے میں کمیونٹی سروسز کا حصہ بن جانا چاہیے۔‘‘

نیویارک کے مقدمے میں ٹرمپ کے خلاف گواہی دینے کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے میڈیا میں آکر اپنی خاموشی توڑی ہے اور سابق امریکی صدر کے متعلق یہ تمام باتیں کہی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اس کیس میں 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر ڈینیئلز کو دی جانے والی رقم کی ادائیگی کو چھپانے کی کوشش کرنے کے لیے کاروباری دھوکہ دہی کے 34 الزامات میں مجرم قرار پائے تھے۔

ڈینیئلز، جن کا اصل نام سٹیفنی کلفورڈ ہے، کو خاموش رہنے اور الیکشن سے پہلے اس اسکینڈل کے سامنے آنے سے روکنے کے لیے ایک لاکھ تیس ہزار امریکی ڈالر ادا کیے گئے تھے۔ ان انتخابات میں ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو شکست دی تھی۔

کیا یورپ ٹرمپ کے دوسرے دورِ اقتدار کے لیے تیار ہے؟

بالغ فلموں کی سابق اداکارہ نے اپنی گواہی کی مدد سے ڈونلڈ ٹرمپ کو عدالت لانے پر مجبور کیا۔ اس کیس میں اداکارہ کی جانب سے کئی اہم اور ذاتی نوعیت کی تفصیلات بھی بیان کیں۔

انہوں نے جریدے کو اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ عدالت میں ججوں کے سامنے بیان دینا ان کے لیے ایک مشکل مرحلہ تھا۔ انہوں نے کہا، ''مجھے خوشی ہے کہ یہ بات ثابت ہو گئی کہ میں سچ بول رہی تھی۔‘‘

 انہوں نے کہا کہ یہ سب وہ کبھی بھی فراموش نہیں کر پائیں گی۔

جمعرات کے روز سابق امریکی صدر کو سزا سنائے جانے کے بعد اداکارہ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔ ان کے شوہر کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ اس ٹرائل کے سبب ہونے والے صدمے سے دوچار ہیں اور اس سے باہر آنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ کو ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو سکتی ہیں۔ اداکارہ کی جانب سے سابق امریکی صدر پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ وہ '’حقیقت سے دور رہنے والے ایک بچے‘‘ کی مانند ہیں۔

ر ب/ ا ا (اے ایف پی)