1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چینی قونصل خانے پر حملے، خاتون ایس پی کی تعریف

عاطف توقیر
23 نومبر 2018

جمعے کے روز تین مسلح افراد نے کراچی میں چینی قونصل خانے کی عمارت پر حملے کی کوشش کی، تو پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی قیادت خاتون ایس پی سوہائے تالپر نے کی، جس پر ان کی تعریف کی جا رہی ہے۔

https://p.dw.com/p/38nPx
Pakistan Angriff auf chinesisches Konsulat in Karachi
تصویر: Reuters/A. Soomro

چینی قونصل خانے پر تین مسلح افراد نے دستی بم سے حملہ کر کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم وہ اس عمارت میں داخل نہ ہو پائے۔ انہوں نے اس دوران فائرنگ کی۔ جواب میں پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی کی قیادت ایس پی سوہائے تالپر نے کی۔

سی ایس ایس امتحان میں کامیاب ہونے والی سوہائے نے سن 2013ء میں پولیس جوائن کی تھی۔ سوہائے تالپر کا تعلق سندھ کے ٹنڈو محمد خان ضلعے کے ایک گاؤں سے ہے۔

سوہائے تالپر کی تعریف کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف مائدہ حمید گجر لکھتی ہیں، ’’زبردست ایس پی سوہائے تالپر آپ نے مسلح حملے کے خلاف ہراول دستے کی قیادت کی۔‘‘

ایک اور صارف مونا بلور کہتی ہیں، ’’سوہائے تالپر آپ ملک کے ہر مرد اور خاتون کے لیے بہادری اور امید کا نشان ہیں۔ آپ کو سلام ہو۔‘‘

سکندر بلوچ کہتے ہیں، ‘‘سندھ پولیس کی سوہائے تالپر پر فخر ہے اور انہیں سلام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بھی، جنہوں نے ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا اور چینی قونصل خانے پر حملہ آور ہونے والے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔‘‘