1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نو منتخب بھارتی صدر نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

عنبرین فاطمہ نیوزایجنسیاں
25 جولائی 2017

رام ناتھ کووند نے چودہويں بھارتی صدر کے طور پر اپنی ذمہ دارياں سنبھال لی ہيں۔ انہوں نے دارالحکومت نئی دہلی ميں آج ہونے والی ايک تقريب ميں حلف اٹھايا۔

https://p.dw.com/p/2h6U6
Indien Neuer Präsident Amtseinführung Ram Nath Kovind
تصویر: Reuters/C. McNaughton

کووند دلت ذات سے تعلق رکھنے والے بھارت کے دوسرے سربراہ مملکت ہيں۔ سابق وکيل اور ايک رياستی گورنر کے طور پر کام کرنے والے رام ناتھ کووند کو بھارتی پارليمان اور رياستی اسمبليوں نے پينسٹھ فيصد حمايت کے ساتھ پچھلے ہی ہفتے صدر کے عہدے کے ليے چنا تھا۔ اکہتر سالہ کووند کو برسر اقتدار بھارتيہ جنتا پارٹی نے اس عہدے کے ليے نامزد کيا تھا۔

Indien Neuer Präsident Amtseinführung Ram Nath Kovind
 کووند کئی سالوں سے بھارت کے قوم پرست گروہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ  کے رکن ہیںتصویر: Reuters/C. McNaughton

 کووند کئی سالوں سے بھارت کے قوم پرست گروہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ  کے رکن ہیں۔ اس گروہ پر مسلمانوں کے خلاف جذبات بھڑکانے کا الزام لگایا جاتا ہے۔ اس گروہ کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سیاسی جماعت بھارتیا جنتا پارٹی کا ’نظریاتی رہنما‘ قرار دیا جاتا ہے۔ بھارتیا جنتا پارٹی وفاقی اور ریاستی اسمبلیوں میں بھاری اکثریت رکھتی ہے۔

Indien Neuer Präsident Amtseinführung Ram Nath Kovind
کووند دلت ذات سے تعلق رکھنے والے بھارت کے دوسرے سربراہ مملکت ہيںتصویر: Picture-alliance/AP Photo/M. Swarup

 واضح رہے کہ پارلیمانی نظام کے تحت چلنے والے دیگر ممالک کی طرح  بھارت میں بھی صدر کا منصب علامتی ہوتا ہے۔ بھارتی صدر وزیر اعظم کی کابینہ کی تجاویز اور احکامات کے پابند ہوتا ہے۔ تاہم آئین کے محافظ کے طور پر صدر کسی غیر یقینی صورتحال میں اہم کردار ادا کرتا ہے، مثال کے طور پر اگر عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کر پائی ہو، تو ایسی صورت میں صدر ہی کو کسی جماعت کو حکومت سازی کی دعوت دینے کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ مبصرین کی رائے میں بہتر سالہ کووند کے صدر بننے سے نریندر مودی کی اقتدار پر گرفت مزید مضبوط ہو جائے گی۔

بھارت میں دلت ذات کے رام ناتھ کووند ملکی صدر منتخب