کمیونسٹ مشرقی جرمنی میں پرامن انقلاب کے نتیجے میں 35 برس قبل مشرقی اور مغربی جرمنی دوبارہ متحد ہو پائے تھے۔ لیکن دہائیوں بعد بھی جرمنی سیاسی طور پر منقسم ہے۔ مشرقی جرمنی میں دائیں بازو کی عوامیت پسند اور مہاجرت مخالف جماعت اے ایف ڈی کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ کیا یہ رجحان مشرقی جرمنی کی وراثت یعنی پرامن انقلاب کو خطرے میں ڈال دے گا؟