مدھر آوازوں نے سجائی لاس اینجلس کی خوبصورت شام | فن و ثقافت | DW | 11.02.2019
  1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages
اشتہار

فن و ثقافت

مدھر آوازوں نے سجائی لاس اینجلس کی خوبصورت شام

اتوار  کو لاس اینجلس میں گریمی گالا کی تقریب میں مشہور زمانہ خواتین نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔ یکے بعد دیگرے زبردست پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔

 

عام طور پر کسی ایک سپراسٹار کے میوزیکل شو میں شرکت یا اسے سننے کے لیےبہت تگ ودو کرنا پڑتی ہے لیکن ایک ہی شو بہت سارے سپر اسٹارز پرفارم کریں تو شو کا مزا ہی دوبالا ہو جاتا ہے۔

’جنال مونے‘ اپنی ٹیم کے ساتھ اسٹیج پر جلوہ افروز ہوئیں اور اپنا نیا ری مکس گانا سنایا۔ ’میک می فیل‘ نامی یہ گانا سال 2019 کے سالانہ ایواڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ گانا کر شائقین کے جیسے دل جیت لیے۔ انہوں نے اپنا ایک اور مشہور گانا ’پنک‘ جس کی وڈیو میں انہوں نے خود پرفارم کیا ہے، وہ بھی گریمی ایوارڈز کی اس تقریب میں اپنے دلفریب رقص کے ساتھ پیش کیا۔

لیڈی گاگا نے باکس آفس پر چھا جانے والی فلم  ’اے اسٹار از بورن‘ میں فلمایا گیا اپنا گانا ’شیلو‘ سنا کر اپنی اسٹیج پرفارمنس کا آغاز کیا۔ لیڈی گاگا نے گریمی ایوارڈز کی اس شب تین ایوارڈز جیتے جن میں سے دو ’شیلو‘ پر دیے گئے۔

ابھرتی ہوئی کیوبن امریکن اسٹار کمیلا کبیلو نے اس حسین رات کا آغاز اپنے مشہور گانے ’ہوانا‘ سے کیا۔ کمیلا کبیلو  نے اپنی اس پرفارمنس میں دونوں زبانوں یعنی انگریزی اور لاطینی زبانوں کا تڑکہ لگایا۔ لاطینی موسیقی کی انفرادیت نے سننے والوں کہ دل چھو لیے۔

جہاں بات خوبصورتی اور انفرادیت کی ہو تو وہاں جینفر لوپز کا ’سالسا ڈانس‘ چار چاند لگا دیتا ہے۔شائقین نے جینیفر لوپز کی ان صلاحیتوں کو خوب سراہا۔

ستاروں کی اس رنگا رنگ محفل میں ایک سے بڑھ کر ایک گائیکی کے جوہر موجود تھے، مگر جب بات ہو میوزک لیجنڈز کی تو دو ناموں کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، ’ڈولی پارٹن‘ اور ’ڈسکو ڈیوا ڈیانا روس‘ اس شام کا تاج ان دونوں کے سر سجایا گیا۔  ڈولی اور ڈسکو ڈیوا نے ایک عرصے تک اپنے چاہنے والوں کے دلو ں پر راج کیا ہے۔