1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
Prinz Philip, Duke of Edinburgh Beifahrersitz Auto
تصویر: Reuters/N. Hall

قانون کی خلاف ورزی پر ايک شہزادے کو تنبيہ

20 جنوری 2019

برطانوی ملکہ الیزابیتھ کے خاوند پرنس فلپ کو سيٹ بيلٹ باندھے بغير گاڑی چلانے پر پوليس نے خبردار کيا ہے۔ پرنس فلپ حال ہی ميں ايک حادثے کا شکار بھی بنے تھے تاہم اس ميں ان کی گاڑی کہ تو نقصان ہوا ليکن وہ محفوظ رہے۔

https://p.dw.com/p/3BrFg

نورفولک کی پوليس نے مطلع کيا ہے کہ پرنس فلپ کو مناسب الفاظ ميں مشاورت فراہم کی گئی ہے۔ اس بارے ميں ہفتے کی شب جاری کردہ پوليس کی خاتون ترجمان نے اپنے بيان ميں کہا، ’’ہم تصاوير کے بارے ميں جانتے ہيں۔ متعلقہ ڈرائيور کو مشاورت فراہم کی جا چکی ہے۔ اس قسم کی خلاف ورزی پر يہ رد عمل معمول کے مطابق ہے۔‘‘

قبل ازيں ملکہ ايلزابیتھ دوئم کے 97 سالہ خاوند پرنس فلپ کی چند ايسی تصاوير منظر عام پر آئی تھيں، جن ميں وہ گاڑی چلاتے وقت بظاہر سيٹ بيلٹ نہيں باندھے ہوئے تھے۔ تصاوير ميں ديکھا جا سکتا ہے کہ پرنس فلپ ايک حاليہ حادثے کے بعد ملنے والی متبادل ’لينڈ روور‘ شاہی خاندان کی رہائش گاہ پر چلا رہے تھے۔ بعد ازاں ديگر تصاوير ميں وہ سڑک پر گاڑی چلا تے دکھائی ديتے ہيں اور بظاہر ايسا ہی لگتا ہے کہ اس وقت انہوں نے سيٹ بيلٹ نہيں باندھ رکھی تھی۔ يہ تصاوير ايک اخبار ميں بھی چھپيں۔

Prinz Philip, Duke of Edinburgh Autounfall
تصویر: Reuters/Dylan Bailey

يہ پيش رفت ايک ايسے وقت ہوئی جب دو روز قبل ہی يعنی جمعرات کے روز شاہی خاندان کی رہائش گاہ کے قريب شہزادہ فلپ کی گاڑی ايک دوسری گاڑی کے ساتھ ٹکرانے کے بعد الٹ گئی تھی۔ اس حادثے ميں پرنس فلپ کو کوئی چوٹ نہيں آئی جبکہ دوسری گاڑی ميں دو خواتين اور ايک نومولود بچہ سوار تھے۔ دونوں خواتين کو معمولی چوٹيں آئی تھيں جبکہ بچے کو کوئی چوٹ نہيں آئی۔

شہزادہ فلپ سے جب ہفتے کو رونما ہونے والے اس واقعے کے بارے ميں پوچھا گيا، تو ان کے ترجمان نے کہا کہ يہ نورفولک پوليس کا معاملہ ہے۔

ع س / ع آ، نيوز ايجنسياں