1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فٹ بال چیمپئنزلیگ

23 نومبر 2006

بدھ کے روز چیمپئنزلیگ کے مقابلوں میں جرمن ٹیم Bayer Munich کا Spartak Moscow کی ٹیم کے ساتھ ہونے والا مقابلہ، جسے 35 ہزار شائقین نے دیکھا، دو دو گول سے برابر رہا۔

https://p.dw.com/p/DYNO
ماسکو میں Bayern Munich اور میزبان ٹیم کے درمیان میچ کا ایک منظر
ماسکو میں Bayern Munich اور میزبان ٹیم کے درمیان میچ کا ایک منظرتصویر: AP

اِس طرح اس جرمن ٹیم نے اگلے مرحلے سے پہلے ہی اپنے گروپ B میں پہلے نمبر پر آنے اور یوں کوارٹر فائنل سے پہلے منعقد ہونے والے راؤنڈ کے مقابلوں کے لئے بہتر ابتدائی پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ضائع کر دیا۔

چونکہ Inter Mailand نے اپنے میچ میں Sporting Lissabon کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا، اِس لئے اگلے میچ میں Bayern Munich کو گروپ میں پہلے نمبر پر آنے کے لئے اطالوی ٹیم کے مقابلے پر ایک اور پوائنٹ کی ضرورت ہو گی۔ یہ اطالوی ٹیم بھی اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کر چکی ہے۔