1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فلسطینی اسرائیلی بات چیت کا دوسرا دور

25 دسمبر 2007

امریکہ میں Annapolis کے مقام پر ہونے والی مشرق وسطیٰ کانفرنس کے بعد سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین ہونے والا امن بات چیت کادوسرا دورکرسمس کی شام بغیر کسی مزید پیش رفت کے ختم ہو گیا۔

https://p.dw.com/p/DYFo

فلسطینی مندوب اعلیٰ صائب ایرکات نے یروشلم میں ہونے والی اس بات چیت کو انتہائی مشکل قرار دیا جس کی ان کے بقول ایک بڑی وجہ اسرائیل کا یہ بین الاقوامی مطالبے تسلیم کرنے سے مسلسل انکار ہے کہ اسے فلسطینی علاقوں میںنئی یہودی بستیوں کی تعمیر روک دینا چاہیے۔

اس کے برعکس اسرائیل نے فلسطینی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ Annapolis میں طے پانے والے امن روڈمیپ کا احترام کرے اور فلسطینی انتہا پسند گروپوں پر جلد ازجلدقابو پایا جائے۔