1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہفرانس

فرانس میں منشیات فروشوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز

25 مارچ 2024

فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق پولیس کی جانب سے لِیل، ویلینو داسک اور روبئے نامی شہروں میں چھاپوں کے دوران متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

https://p.dw.com/p/4e664
فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق پولیس کی جانب سے  لِیل، ویلینو داسک اور روبئے نامی شہروں میں چھاپوں کے دوران متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں
فرانسیسی وزیر داخلہ کے مطابق پولیس کی جانب سے لِیل، ویلینو داسک اور روبئے نامی شہروں میں چھاپوں کے دوران متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیںتصویر: Emma Oliveras/MAXPPP/IMAGO

فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ دارمانیں نے پیر کے روز ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف متعدد کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پولیس کی جانب سے  لِیل، ویلینو داسک اور روبئے نامی شہروں میں چھاپوں کے دوران متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ حکام نے اس ملک گیر آپریشن کی تیاری کئی ماہ تک کی اور اب ان کارروائیوں میں اضافہ کیا جائے گا تا کہ یہ زیادہ سے زیادہ حد تک مؤثر ثابت ہوں۔

دارمانیں کا کہنا تھا کہ ان کارروائیوں کے دوران رہائشی عمارات کی تلاشی بھی لے جائے گی۔

منشیات فروشوں کے خلاف اس کریک ڈاؤن میں حکام نے پہلا چھاپہ فرانس کے شہر مارسے میں پچھلے ہفتے مارا تھا، جہاں حالیہ دنوں میں ملکی صدر ایمانوئل ماکروں نے اپنے ایک دورے کے دوران اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہاں جاری منشیات کے خلاف آپریشن کی طرح کے دس مزید آپریشنز کا آغاز آئندہ ہفتوں میں کیا جائے گا۔

حالیہ دنوں میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے مارسے کے ایک دورے کے دوران اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہاں جاری منشیات کے خلاف آپریشن کی طرح کے دس مزید آپریشنز کا آغاز آئندہ ہفتوں میں کیا جائے گا
حالیہ دنوں میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے مارسے کے ایک دورے کے دوران اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہاں جاری منشیات کے خلاف آپریشن کی طرح کے دس مزید آپریشنز کا آغاز آئندہ ہفتوں میں کیا جائے گاتصویر: Ena Christophe/ABACA/picture alliance

یہ کارروائیاں فرانس کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ اور اس نے منسلک جرائم کے خلاف شروع کیے گئے ایک بڑے ملک گیر کریک ڈاؤن کا حصہ ہیں۔

کچھ ناقدین کا یہ خیال بھی ہے کہ یہ فرانس میں بر سر اقتدار بائیں بازو کی سیاسی جماعت کی اس سال جون میں ہونے والے یورپی پارلیمانی الیکشن میں دائیں بازو کی ملکی سیاسی جماعتوں کی کامیابی کے امکانات کو مزید کم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

م ا / م م (اے پی)