ہم اپنی سروس کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اس بارے میں مزید تفصیلات ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق حصے میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
کورونا کی وبا نے فضائی سفر میں کئی عالمی معیارات بدل دیے ہیں۔ چین کا گوآنگ ژُو ہوائی اڈہ پہلی بار دنیا کا مصروف ترین ایئر پورٹ بن گیا۔ گزشتہ برس دنیا کے دس مصروف ترین ہوائی اڈوں میں سے سات چینی ایئر پورٹ تھے۔
الجزائر کے ایک محقق کو اسلامی تعلیمات، رسوم اور پیغمبر اسلام کی تضحیک کے الزام میں تین سال کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔ اس محقق نے فیس بک پر لکھا تھا کہ حج اور قربانی تو ’قبل از اسلام مشرکوں کی رسومات‘ کا حصہ بھی تھے۔
کرسٹل میتھ انتہائی نشہ آور ہوتا ہے۔ عام طور پر ’آئس‘ کہلانے والا یہ نشہ امیر طلبا اور نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ اس نشے کا علاج پیچیدہ ہے اور بہت سے خاندان اس مسئلے کو خفیہ رکھتے ہیں۔
اٹلی میں ایک انتہائی بزرگ خاتون نے احساس تنہائی سے تنگ آ کر ایک ایسا کام کیا، جو قانوناﹰ قابل سزا جرم تھا۔ پولیس نے اس چورانوے سالہ خاتون پینشنر کے خلاف یہ کہتے ہوئے کوئی مقدمہ درج نا کیا کہ یہ جرم ایک ’بے ضرر جھوٹ‘ تھا۔
گزشتہ51 سال سے دنیا بھر میں 22 اپریل کو "ارتھ ڈے" منایا جاتا ہے تاکہ زمین کو درپیش ماحولیاتی خطرات کی آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اس برس یومِ ارض کا تھیم "ری سٹورنگ ارتھ" یا زمین کے قدرتی ماحول کی بازیابی ہے۔
قرآنی روایات کے مطابق پیغمبر ہود صرف ’ایک سچے خدا‘ کی تبلیغ کرتے تھے اور ان کا نزول قبل از اسلام قوم عاد پر ہوا تھا۔ یہ قبیلہ موجودہ یمن، عمان اور سعودی عرب کے سرحدی علاقے میں آباد تھا۔
روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی جیل میں مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کا مطالعہ کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی طرف سے انہیں ان کا قرآن نہیں دیا جا رہا۔
برطانوی وزیر خزانہ کے مطابق وہ ایک نئی ڈیجیٹل کرنسی بنانے پر غور کر رہے ہیں، جس کا نام ’برِٹ کوائن‘ رکھا جائے گا۔ اس حوالے سے انہیں بینک آف انگلینڈٰ کا تعاون بھی حاصل ہو گا۔
مسلمان روایتی طور پر رمضان عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش مناتے ہیں۔ کیمپوں میں رہنے والے شامی مہاجرین کو اس ماہ میں خاصی مشکلات کا سامنا ہے، اکثر اپنی من پسند چیزوں کو ترس رہے ہیں۔
دنیا کے بہت سے خطوں میں وہاں کے مقامی باشندے جو عرصہ دراز سے وہاں آباد ہوتے ہیں، ان کے حقوق پامال ہو رہے ہیں۔ مقامی باشندوں کے استحصال کے خلاف بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن کے معاہدے کی اب جرمنی نے بھی حمایت کردی ہے۔
کورونا وبا کے بعد جرمنی میں مسلمان دوسری بار لاک ڈاؤن کے دوران روزے رکھ رہے ہیں۔ جرمنی میں سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مسلمانوں کی تعداد چھ فیصد ہے جو کہ نسبتا کم عمر ہے۔
جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو دنیا کی ’طاقت ور ترین‘ خاتون قرار دیا جاتا ہے لیکن کورونا ویکسین لگوانے کے لیے انہیں بھی اپنی باری کا کئی ہفتے انتظار کرنا پڑا۔ جرمنی میں لائن توڑ کر آگے جانا انتہائی معیوب خیال کیا جاتا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق ترقی پذیر ممالک میں خواتین کی صرف نصف تعداد جسمانی طور پر خود مختار ہے۔ دوسرے نصف حصے کو ریپ، جنسی استحصال، جبراﹰ بانجھ بنا دیے جانے اور جنسی اعضاء کی قطع برید جیسے حملوں اور مسائل کا سامنا ہے۔
اسٹورز کے سامنے نہ ختم ہونے والی قطاریں کیوبا کے تجارت میں ایک عام رجحان ہیں۔ کورونا بحران کی وجہ سے اس ملک میں بنیادی اشیاء کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور لائنوں میں کھڑا ہونا ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔
وسطی اٹلی کے ایک چھوٹے سے شہر میں عبادت کے لیے ایک چرچ میں جمع باشندوں کو مقامی پادری کے ایک اعلان نے حیران کر دیا۔ اس کیتھولک پادری نے حاضرین کو خطبہ دینے سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک خاتون سے محبت ہو گئی ہے۔
پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ پرنس ہیری کی طرف سے شادی کے وعدہ کا دعوی کرنا ' جاگتی آنکھوں سے خواب دیکھنے کے مترادف‘ ہے۔