1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

سویلین افراد کی اسپیس واک، نئی انسانی تاریخ رقم

12 ستمبر 2024

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے پولارس ڈان مشن میں شامل چار شوقیہ خلاباز اسپیس واک کرنے والے پہلے سویلین افراد بن گئے۔

https://p.dw.com/p/4kYae
 ایک پرائیویٹ کریو میں شامل چار شوقیہ خلاباز کی جمعرات کو 'اسپیس واک' کی تصویر
ایک پرائیویٹ کریو میں شامل چار شوقیہ خلاباز وہ پہلے سویلین ہیں، جنہوں نے آج جمعرات کو 'اسپیس واک' کیتصویر: SpaceX/dpa/picture alliance

ایک پرائیویٹ کریو میں شامل چار شوقیہ خلاباز وہ پہلے سویلین ہیں، جنہوں نے آج جمعرات کو 'اسپیس واک' کی، یعنی وہ خلا میں اسپیس کرافٹ سے باہر نکلے اور یوں انہوں نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔

یہ چاروں افراد امریکی ارب پتی ایلون مسک کی اسپیس ایکس کمپنی کے 'پولارس ڈان' مشن کا حصہ تھے۔ اس مشن کی قیادت کریو میں شامل ایک اور ارب پتی جیرڈ آئزک کر رہے تھے۔

اس مشن کو 'ڈریگن' نامی اسپیس کرافٹ کے ذریعے منگل کے روز امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع کینیڈی اسپیس سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا تھا اور اس میں شامل افراد نے اسپیس واک کا آغاز آج بین الاقوامی وقت کے مطابق صبح دس بج کر بارہ منٹ پر کیا۔

اس اسپیس واک کے دوران آئزک نے خلا سے دنیا کا نظارہ کرتے ہوئے کیلیفورنیا میں موجود مشن کنٹرول کو بھیجے گئے پیغام میں کہا، ''یہ بہت خوبصورت ہے۔‘‘

پولارس ڈان سویلین افراد پر مشتمل اسپیس واک کرنے والا پہلا خلائی مشن ہونے کے علاوہ پچھلے پچاس برس میں اپالو گیارہ پروگرام کے بعد سے انسانوں کا  کائنات کی سب سے زیادہ گہرائی تک سفر کرنے والا مشن بھی ہے۔

م ا / ش ر (اے ایف پی)