دنیا بھر میں ہر سال بہت بڑی مقدار میں کنکریٹ تیار اور استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ بات کسی حیرانی کا باعث نہیں ہے کہ پائیدار ترقی کی کوششوں میں کنکریٹ کو ایک مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ محققین کا خیال ہے کہ کنکریٹ کو استعمال کرنے سے قبل اس میں ری سائیکلڈ فائبرز یا ریشوں کو بھی شامل کیا جائے۔ تاہم تعمیراتی انجینیئر اس حوالے سے بہت محتاط ہیں۔ کیا اس طرح تیار کردہ مکسچر اتنا ہی مضبوط ہو گا جتنا عام کنکریٹ؟