1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن کھلاڑی میڈل چبانے کی وجہ سے دانت تڑوا بیٹھے

18 فروری 2010

سرمائی اولمپکس مقابلوں میں Luge کھیلوں میں چاندی کا میڈل جیتنے والے جرمن کھلاڑی ڈیوڈ مؤلر تقریب انعامت کے دوران اپنا ہی میڈل چبانے کی وجہ سے دانت کا ایک حصہ تڑوا بیٹھے۔

https://p.dw.com/p/M53p
گولڈ میڈلست گیلکس لوخ ، دائیں اور بائیں ڈیوڈ مؤلرتصویر: picture alliance / EPA

جرمن اخبار دی بلڈ کے مطابق کینیڈا میں جاری اکیسویں سرمائی اولمپکس مقابلوں میں چاندی کا میڈل جیتنے والے کھلاڑی ڈیوڈ مؤلر کو اس وقت کافی زیادہ شرمندگی اٹھانا پڑی جب وہ وکٹری اسٹینڈ پر پہنچے اور انعام حاصل کرنے کے بعد تصویریں کھنچواتے ہوئے ،اپنا میڈل چبانے لگے۔ اس دوران میڈل چبانے کی وجہ سے ان کے سامنے والے ایک دانت کا ایک حصہ ٹوٹ گیا۔ اور فوری طبی امداد کے لئے انہیں ڈاکٹر کے پاس جانا پڑا۔

Olympische Winterspiele 2010 in Vancouver David Möller
ڈیوڈ مؤلر دوسرے نمبر پر آنے کے بعدتصویر: AP

اٹھائیس سالہ مؤلر نے اس واقعہ کی تفصیل بیان کرتے ہوئے دی بلڈ کو بتایا :’’ فوٹو گرافر چاہتے تھے کہ ہم تقریب انعامات کے دوران اپنے اپنے میڈل دانتوں میں چبائیں ، اور جب میں نے اپنا میڈل دانتوں میں لیا اور اسے چبایا تو اس دوران میرے سامنے والے دانت کا ایک حصہ ٹوٹ گیا۔‘‘

Luge کھیل کے کھلاڑی مؤولر نے مزید کہا: ’’ یہ تکلیف دہ نہیں تھا ۔۔۔ لیکن مجھے اس لئے برا لگا کیونکہ میں مسکرا نہ سکا۔ میں اولمپکس مقابلوں میں اپنے اس انعام کو جیتنے کی خوشی منانے اور اس کو یادگار بنانے کے لئے تصویریں بنوانا چاہتا تھا اس لئے میں فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس گیا ، تاکہ وہ اس کا علاج کر سکے‘‘۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: کشور مصطفیٰ

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں