dw.com کے بِیٹا ورژن پر ایک نظر ڈالیے۔ ابھی یہ ویب سائٹ مکمل نہیں ہوئی۔ آپ کی رائے اسے مزید بہتر بنانے میں ہماری مدد کر سکتی ہے۔
جرمن ووٹر کس پر کریں گے اعتماد اور کون ہو گا جرمنی کا آئندہ چانسلر؟ اس کے علاوہ دائیں بازو کی سیاسی جماعتیں مہاجرین کے بحران سے کس طرح فائدہ اٹھا رہی ہیں؟ جرمنی میں عام انتخابات کے بارے میں رہیے لمحہ بہ لمحہ باخبر۔
مبصرین کے مطابق اس بار سی ڈی یو کے لیے انتخابات میں فتح آسان نہیں ہو گی، کیوں کہ ایک طرف تو مہاجرین کے حوالے سے انگیلا میرکل کی پالیسیوں پر انہیں دائیں بازوں کے حلقوں کی جانب سے تنقید اور دوسری طرف مہاجرین اور مسلم مخالف جماعت آلٹرنیٹیو فار جرمنی کی مسلسل مقبولیت کا معاملہ ہے۔ جرمنی کی دوسری سب سے زیادہ مقبول جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی مارٹن شُلز کو بہ طور امیدوار سامنے لا رہی ہے۔