1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

جرمن شہر کولون میں دھماکوں کا مشتبہ ملزم فرانس سے گرفتار

5 اکتوبر 2024

جرمن حکام کے مطابق جرمنی کے شہر کولون میں گزشتہ ماہ ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں کے بعد ایک مشتبہ شخص کو پیرس سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

https://p.dw.com/p/4lRHz
Deutschland | Großeinsatz der Polizei in Köln
تصویر: Christoph Hardt/Panama Pictures/IMAGO

اس بائیس سالہ مشتبہ شخص کو منگل کے روز فرانسیسی دارالحکومت کے روئیسی ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا۔

کولون میں پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ فرانسیسی عدالتی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ اس مشتبہ شخص کی حوالگی کے حوالے سے قانونی کارروائی مکمل کی جاسکے۔

تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ 22 سالہ نوجوان منشیات کے کاروبار میں ملوث ایک مرکزی کردار ہے اور یہ شک ظاہر کیا جارہا ہے کہ جرمن شہر کولون میں ہونے والے متعدد دھماکوں میں بھی اسی شخص کا ہاتھ ہے۔

گزشتہ ماہ جرمنی کے شہر کولون میں ہونے والے دھماکوں میں کم از کم ایک شہری زخمی ہوا تھا۔
گزشتہ ماہ جرمنی کے شہر کولون میں ہونے والے دھماکوں میں کم از کم ایک شہری زخمی ہوا تھا۔تصویر: Christoph Hardt/picture alliance / Panama Pictures

خیال کیا جارہا ہے کہ جرمن شہر ہورت کے ایک گودام سے چرس کی ایک بڑی مقدار چوری کیے جانے کے بعد  یہ دھماکے کیے گئے۔

تفتیش کاروں کے مطابق منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث ایک گروہ کو کسی ڈیل میں دھوکہ دے کر ان سے ایک بڑی مقدار میں بلا معاوضہ چرس لی گئی۔ اور متاثرہ گروہ چرس واپس لینے یا اس کا معاوضہ حاصل کرنے کی تگ و دو میں تھا اور کولون میں ہونے والے یہ دھماکے انہی کوششوں کا حصہ ہیں۔

پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر کے مطابق دس سے زائد افراد پہلئ ہی  ان جرائم میں ملوث ہونے کے شبے میں زیر حراست ہیں۔

ر ب/ ش ر (ڈی پی اے)