جرمن شہر ميں مہاجرين کے سبب کارنيوال پريڈ منسوخ | مہاجرین کا بحران | DW | 16.01.2016
  1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

مہاجرین کا بحران

جرمن شہر ميں مہاجرين کے سبب کارنيوال پريڈ منسوخ

جرمنی ميں نئے سال آمد کے موقع پر کولون ميں لڑکيوں کو جنسی طور پر ہراساں کيے جانے کے واقعات کے تناظر ميں رائن برگ ميں کارنيوال کے موقع پر ہر سال نکالی جانے والی پريڈ کو اس سال منسوخ کر ديا گيا ہے۔

لوئر رائن کے شہر رائن برگ کے پبلک سکيورٹی چيف جانی اسٹرے نے اس فيصلے کی وجوہات بيان کرتے ہوئے کہا کولون کی طرح کے کسی اور ممکنہ واقعے کے خوف کے سبب يہ قدم اٹھايا گيا ہے۔ اسٹرے نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے سے بات چيت کرتے ہوئے يہ بھی کہا کہ کولون ميں ہونے والے واقعات ہی کے سبب يہ فيصلہ کيا گيا ہے۔

جرمنی ميں کارنيوال کے موقع پر ملک بھر اور بالخصوص دريائے رائن کے خطے ميں رنگا رنگ تقريبات کا انعقاد ہوتا ہے۔ کارنیوال تہوار کے سلسلے میں ايک اہم دن ’روزن مونٹاگ‘ یعنی گلابی پیر کہلاتا ہے، جسے آٹھ فروری کو منايا جائے گا اور اس دن لاکھوں جرمن شہری رنگا رنگ کوسٹيومز پہنے سڑکوں پر نکتے ہيں۔ تاہم کولون ميں نئے سال کی تقريبات کے دوران تارکين وطن کے پس منظر والے افراد کے ہاتھوں لڑکيوں کو ہراساں کرنے اور لوٹ مار کے واقعات کے سبب حکام کو خدشہ ہے کہ کہيں ايسا ہی کوئی واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ حکام اس بارے ميں بھی فکر مند ہيں کہ جرمن معاشرے اور طور طريقوں سے ناواقف مہاجرين تہوار کے دوران کثرت سے الکوحل پينے جيسے عوامل کا غلط مطلب نہ نکاليں اور نتيجتاً موقع کا غلط فائدہ نہ اٹھائيں۔

’روزن مونٹاگ‘ آٹھ فروری کو منايا جائے گا

’روزن مونٹاگ‘ آٹھ فروری کو منايا جائے گا

رائن برگ کے حکام نے اس حوالے سے بھی خدشات کا اظہار کيا ہے کہ مقامی پوليس اس نوعيت سے واقعات سے نمٹ پائے گی يا نہيں۔ قريبی شہر اورسوئے ميں ايک ہاسٹل ميں تقريباً پانچ سو تارکين وطن مقيم ہيں۔ رائن برگ کے پبلک سکيورٹی چيف جانی اسٹرے کے مطابق پناہ گزين پريڈ کی منسوخی کی واحد وجہ نہيں بلکہ ٹريفک کے نظام ميں ممکنہ خلل اور لوگوں کا قابو سے باہر ہو کر غلط افعال ميں ملوث ہونا بھی اس فيصلے کی وجوہات ميں شامل ہيں۔

مقامی پوليس نے پريڈ کے منتظمين سے ايک ايسا منصوبہ طلب کيا تھا، جس ميں تمام تر سکيورٹی خدشات کو مد نظر رکھا جائے تاہم منتظمين مقررہ مدت تک حکام کو يہ منصوبہ مہيا نہيں کر پائے۔

اشتہار