ہم اپنی سروس کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز استعمال کرتے ہیں۔ اس بارے میں مزید تفصیلات ڈیٹا کے تحفظ سے متعلق حصے میں دیکھی جا سکتی ہیں۔
جرمنی وسطی یورپ میں واقع ایک ملک کا نام ہے۔
اس کا سرکاری نام وفاقی جمہوریہ جرمنی ہے۔ اسے انگریزی زبان میں جرمنی اور جرمن زبان میں ڈوئچ لانڈ کہا جاتا ہے۔ اس کی قومی زبان جرمن ہے۔ اس میں 16 ریاستیں ہیں۔
جنوبی جرمن صوبے باڈن ورٹمبرگ کی پارلیمان میں آج بدھ کے روز ’زمین پر شیطان کی حکمرانی‘ کی مخالفت کرنے والے تقریباﹰ گیارہ ہزار متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان میں سے تقریباﹰ ایک ہزار افراد کو قتل بھی کر دیا گیا تھا۔
عدالت نے جس شخص کو سزا سنائي ہے ان پر دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر "اسلامک اسٹیٹ" کی سیل بنانے کا الزام تھا۔ وہ جرمنی میں اسلام پر تنقید کرنے والے ایک شخض کو قتل کرنے کا منصوبہ بھی رکھتے تھے۔
جنوبی جرمن صوبے باویریا کے چھوٹے سے شہر بامبرگ میں ایک جیولری شاپ میں ڈاکا ڈالنے کے الزام میں مشرقی شہر اور وفاقی دارالحکومت برلن کا ایک پولیس اہلکار گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈاکے کی رات ملزمان نے ایک گاڑی بھی چوری کی تھی۔
جرمنی کا دفتر برائے شماریات گزشتہ چار برسوں سے ایک سروے کروا رہا ہے۔ اس میں جرمن شہریوں سے یہ پوچھا جاتا ہے کہ ان کی ترجیحات کیا ہیں اور وہ اپنی زندگی میں کیا کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟ جرمن باشندوں کے جوابات کچھ یوں تھے۔
جرمنی کی داخلی انٹیلیجنس سروس نے اسلام اور تارکین وطن کی مخالفت کرنے والی انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت ’متبادل برائے جرمنی‘ یا اے ایف ڈی کی سیکسنی انہالٹ میں صوبائی شاخ کی خفیہ نگرانی کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔
جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ فون پر اپنی پہلی گفتگو میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی تعاون بہت اہم ہے۔
دونوں پڑوسی ملکوں میں بحیرہ روم کے پانیوں پر دعوے اور توانائی کے حقوق سمیت مختلف تصفیہ طلب امور کے حوالے سے تعلقات کشیدہ رہے ہیں۔ جرمنی نے مذاکرات کے آغاز کو ایک مثبت پہل قرار دیا ہے۔
شدید نوعیت کے موسمی حالات سے جڑی قدرتی آفات کے باعث گزشتہ دو عشروں کے دوران قریب نصف ملین انسان مارے گئے۔ یہ بات ایک نئی عالمی رپورٹ میں کہی گئی ہے جس میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے انسانیت پر منفی اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔
جرمنی میں ’تارکین وطن کے پس منظر والے افراد‘ کی اصطلاح غیر ملکیوں اور مقامی باشندوں دونوں میں مروج ہے اور گزشتہ پندرہ برسوں سے خاص طور پر استعمال میں ہے۔
کلب ہاؤس نامی آڈیو نیٹ ورکنگ ایپ جرمنی میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ لیکن ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ ایک عارضی رجحان ہے یا اس ایپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا آغاز۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ناقد الیکسی ناوالنی کی حق میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ہیں۔ ان مظاہروں میں شریک ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد کو روسی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
جرمنی میں سخت پابندیوں کے بعد پچھلے دس روز میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی نظر آنا شروع ہو گئی ہے۔ ادھر چین نے نئے قمری سال سے پہلے ٹیسٹنگ لازمی قرار دے دی ہے۔
جرمنی دنیا کا پہلا ملک ہو گا، جہاں اگلے سال سے ملکی پولٹری فارموں میں سالانہ کروڑوں نر چوزوں کی ’ظالمانہ‘ تلفی قانوناﹰ ایک قابل سزا جرم ہو گی۔ اس بارے میں جرمن کابینہ نے ایک نئے مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے۔
کورونا وائرس کی وبا میں ماسک پہننا کئی مقامات اور دفاتر میں لازمی ہے۔ جرمن ریاست باویریا میں بہتر سمجھے جانے والے ایک ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔
آؤڈی، بی ایم ڈبلیو اور پورشے جیسی مشہور ترین کارساز کمپنیوں نے نت نئی الیکٹرک گاڑیاں تو متعارف کرا دیں، لیکن ان گاڑیوں کے اندر ’انٹیرئر‘ کے لیے استعمال کی جانے والی مصنوعات ابھی مکمل طور پر ماحول دوست نہیں ہیں۔
واشنگٹن نے نورڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن منصوبے میں شامل روسی جہاز "فارچونا" پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمنی اور یورپی یونین نے امریکی فیصلے پر نکتہ چینی کی ہے۔