1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

صنفی مساوات پر مشتمل نئی جرمن کابینہ

6 دسمبر 2021

پیر چھ دسمبر کو جرمنی کی وفاقی حکومت کی تشکیل کی آخری رکاوٹ بھی دور ہو گئی اور گرین پارٹی کے اراکین نے نئی سہ فریقی مخلوط حکومت کی تشکیل کے معاہدے کی منظوی دے دی۔

https://p.dw.com/p/43u9m
Berlin I Ergebnis der Grünen-Urabstimmung
تصویر: BildFunkMV/imago images

جرمنی کی گرین پارٹی نے پیر کو نئی حکومت کی تشکیل کے لیے تین پارٹی پر مشتمل مخلوط حکومت کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ اب برلن میں سبکدوش ہونے والی چانسلر انگیلا میرکل کے بعد کی حکومت سازی کے حتمی مرحلہ کو پائے تکمیل تک پہنچاتے ہوئے تین جماعتی اتحاد کے معاہدے کی منظوری تینوں سیاسی جماعتوں نے دے دی ہے۔

گرین پارٹی کے ساتھ آئندہ وفاقی حکومت میں فری ڈیمو کریٹک پارٹی اور سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اس سہ پارٹی اتحاد پر مشتمل مخلوط حکومت کے قیام کے معاہدے کے حق میں سوشل ڈیمو کریٹس اور فری ڈیموکریٹس کی سیاسی جماعتیں پہلے ہی ووٹ دی چُکی تھیں۔

نئی حکومت جرمن شہریت آسان بنائے گی اور دہری شہریت بھی ممکن ہو گی

'ٹریفک لائیٹ‘ کوئیلیشن

جرمنی میں 16 سال تک مرکز سے دائیں بازو کی طرف جھکاؤ والی قیادت کی حکومت کے بعد ریڈ، گرین اور ژیلو یعنی ٹریفک لائٹ اتحادی حکومت کی طرف سے ایک ترقی پسند پروگرام کا وعدہ کیا گیا ہے۔ جرمنی کے ماحولیات پسندوں کی گرین پارٹی نے پیر کو اعلان کیا کہ اس کے اراکین نے سینٹر لیفٹ سوشل ڈیموکریٹس ایس پی ڈی اور نیئو لبرل فری ڈیموکریٹس کی پارٹی ایف ڈی پی کے ساتھ ایک مخلوط وفاقی حکومت کی تشکیل پر اتفاق کر لیا ہے۔

مخلوط حکومت کے لیے مذاکرات بہتر انداز میں جاری ہیں، اولاف شولس

Deutschland I Ergebnis der Grünen-Urabstimmung
نئی جرمن حکومت کے نئے وزراءتصویر: Markus Schreiber/AP/AFP/Getty Images

اگلے چانسلر اولاف شُولس

گرین پارٹی کی طرف سے مخلوط حکومت کے اتحادی معاہدے کی منظوری کے بعد بُدھ کو انگیلا میرکل کے جانشین یعنی نامزد اگلے جرمن چانسلر اور سوشل ڈیمو کریٹ لیڈر اولاف شُولس کو بُدھ کے روز سرکاری طور پر بطور چانسلر منتخب کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی وفاقی جمہوریہ جرمنی میں بائیں بازو کی قیادت والی مرکزی حکومت کے ساتھ ایک نئے سیاسی دور کا آغاز ہو گا۔ جرمنی کی گرین پارٹی اور لبرل فری ڈیمو کریٹس کی جماعت ایف ڈی پی کے ساتھ مل کر نئی حکومت سازی کے مذاکرات کو غیر متوقع طور پر کم وقت کے اندر کامیابی سے ہمکنار کروانے کا سہرا اس وقت ایس پی ڈی کے قائد اور نامزد چانسلر اولاف شُولس ہی کے نام جاتا ہے۔

جرمنی: صنفی مساوات کی پہلی قومی حکمت عملی

Berlin | SPD-Parteitag - Olaf Scholz
میرکل کے جانشین اور آئندہ چانسلر اولاف شُولستصویر: Michael Kappeler/dpa/picture alliance

امید کی جا رہی ہے کہ جرمنی کی آئندہ حکومت یورپ کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے ملک کو مزید ماحول دوست اور منصفانہ بنانے میں کامیاب ہو گی۔ نئی اتحادی حکومت کی خواہش بھی یہی ہے کہ جرمنی کو مزید ماحول دوست بنایا جائے۔ اولاف شُولس نے ہفتہ وار اخبار '' ڈی سائیٹ‘‘ کو ایک بیان دیتے ہوئے کہا،'' میں چاہتا ہوں کہ بیس کی دہائی نئی شروعات کا دور ثابت ہو۔‘‘ شُولس نے اب تک کی سب سے بڑی اور جدید صنعت کاری کو آگےشا بڑھانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا،'' اس سے بنی نوع انسان کی وجہ سے رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے میں مدد ملے گی۔‘‘

بدعنوانی، بد دیانتی، ہیرپھیر، میرکل کے سولہ سالوں میں کچھ بھی نہ نکلا

پیر کو نئی کابینہ کا اعلان جرمنی کی تاریخ میں ایک نیا باب سمجھا جا رہا ہے۔ سوشل ڈیموکریٹ اولاف شُوشالس نے صنفی مساوات کے بیانیے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ملک کی پہلی صنفی توازن والی کابینہ کی نقاب کُشائی کی جس میں سکیورٹی جیسے اہم محکموں میں بھی خواتین شامل ہیں۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا،'' یہ اُس معاشرے سے مماثلت رکھتا ہےجس میں ہم رہتے ہیں۔ نصف طاقت خواتین کے پاس ہوگی۔‘‘ شولس خود کو 'فیمینسٹ‘ یا حقوق نسواں کا علمبردار کہتے ہیں۔

ک م/ ع ح ) ڈی پی اے(