1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

جرمنی: نازی اذیتی مرکز کی سابق سیکرٹری کی سزا برقرار

20 اگست 2024

ننانوے سالہ خاتون ارمگارڈ ایف کو ایک جوینائل عدالت نے شٹُٹ ہوف نازی اذیتی مرکز میں بطور سیکرٹری ملازمت کرنے پر سزا سنائی تھی۔

https://p.dw.com/p/4jfbl
ارمگارڈ ایف ڈانزگ کے قریب واقع شٹُٹ ہوف ڈیتھ کیمپ میں اسٹینو گرافر اور ٹائپسٹ کے طور پر کام کرتی تھیں
ارمگارڈ ایف ڈانزگ کے قریب واقع شٹُٹ ہوف ڈیتھ کیمپ میں اسٹینو گرافر اور ٹائپسٹ کے طور پر کام کرتی تھیںتصویر: Bernhard Sprengel/dpa/picture alliance

جرمنی کے فیڈرل کورٹ آف جسٹس (بی جی ایچ) نے منگل کو ایک نازی اذیتی مرکز کی 99 سالہ سابق سیکرٹری کی 10,000 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہونے کی سزا کو برقرار رکھا۔

جرمن رازداری کے قوانین کے مطابق اس خاتون کی شناخت ارمگارڈ ایف کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ نازیوں کے زیر قبضہ ڈانزگ کے قریب واقع شٹُٹ ہوف ڈیتھ کیمپ میں اسٹینو گرافر اور ٹائپسٹ کے طور پر کام کرتی تھیں۔ یہ جگہ اب شمال مغربی پولینڈ میں گڈانسک میں ہے۔

سابق نازی کیمپ کی سیکرٹری مجرم قرار

شٹُٹ ہوف ڈیتھ کیمپ میں ایک اندازے کے مطابق 65,000 افراد ہلاک ہوئے۔ ان میں یہودی قیدی، پولینڈ کے حامی اور سوویت روسی جنگی قیدی شامل تھے۔

ارمگارڈ ایف 2021 میں مقدمے سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے اولڈ ایج کیئر ہوم سے فرار ہونے کے دوران پکڑی گئی تھیں
ارمگارڈ ایف 2021 میں مقدمے سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے اولڈ ایج کیئر ہوم سے فرار ہونے کے دوران پکڑی گئی تھیںتصویر: Christian Charisius/dpa/picture alliance

ہم کیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

سال دو ہزار بائیس میں شمالی جرمن ریاست شلیسوگ ہولشٹائن کی ایک جوینائل عدالت نے ارمگارڈ ایف کو قتل کے 10,505 مقدمات میں اور اقدام قتل کے 5 مقدمات میں ملوث ہونے پر دو سال قید کی سزا سنائی۔

جرمنی: سابقہ نازی کیمپ کے سیکرٹری کے لیے معطل سزا کی استدعا

مدعا علیہ پر ایک جوینائل عدالت میں مقدمہ چلایا گیا کیونکہ یہ جرائم 1943 اور 1945 کے درمیان کیے گئے تھے، جب ان کی عمر صرف 18 سے 19 سال تھی۔

دفاعی وکلاء نے یہ دلیل دیتے ہوئے اسے بے قصور قرار دینے کا مطالبہ کیا تھا، کہ وہ کیمپ میں ہونے والے قتل سے واقف نہیں تھیں۔

اس کی سزا کے بعد، وکلا دفاع نے وفاقی عدالت میں فیصلے کے خلاف اپیل کی۔

سال دو ہزار اکیس میں، وہ مقدمے سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنے اولڈ ایج کیئر ہوم سے فرار ہونے کے دوران پکڑی گئی تھیں۔

ج ا ⁄  ص ز (ڈی پی اے ، اے ایف پی)