1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہجرمنی

جرمنی: ائیر پورٹ عملے کی تنخواہوں میں اضافے کا معاہدہ طے

8 اپریل 2024

جرمنی کی ٹریڈ یونین ویرڈی اور ائیر پورٹ آپریٹرز کے درمیان تنخواہوں کا معاہدہ آج پیر کے روز طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت 25 ہزار سکیورٹی اہلکاروں کی تنخواہوں میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/4eYIx
Deutschland | Streik Sicherheitspersonal am Flughafen Köln-Bonn
تصویر: Ying Tang/NurPhoto/picture alliance

اس معاہدے کے نتیجے میں پندرہ ماہ کی مدت میں تنخواہواں میں تین مراحل میں 13.1 سے 15.1 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ ویرڈی نامی یہ ٹریڈ یونین جرمنی کے ہوائی اڈوں پر سکیورٹی عملے میں شامل تقریباً پچیس ہزار ملازمین کی نمائندگی کرتی ہے۔ گزشتہ چند ماہ سے ان ملازمین کا مطالبہ تھا کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

گزشتہ کئی ماہ سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے اور مذاکرات کسی نتیجے پر نا پہچنے کی وجہ سے جرمنی کےمتعدد ہوائی اڈوں پر ملازمین کی جانب سے ہڑتال کی گئی۔ جس کی وجہ سے کئی پروازیں معطل ہوئیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

Deutschland | Streik Sicherheitspersonal am Flughafen Köln-Bonn
ویرڈی نامی یہ ٹریڈ یونین جرمنی کے ہوائی اڈوں پر سکیورٹی پر مامور تقریباً پچیس ہزار ملازمین کی نمائندگی کرتی ہے۔تصویر: Ying Tang/NurPhoto/picture alliance

یہ ہڑتالیں کب اور کیوں شروع ہوئی تھیں؟

ڈوئچے لفتھانزا، لفتھانزا ٹیکنیک اور لفتھانزا کارگو میں تقریباً 25,000 گراؤنڈ اسٹاف کام کرتا ہے۔ کمپنی کے ملازمین کئی ماہ سے اجرت میں اضافے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ماضی میں اس حوالے سے ہونے والے مذاکرات مسلسل ناکامی کا شکار ہوتے رہے تھے۔

گزشتہ چند مہینوں میں ہونے والی ان ہڑتالوں کی وجہ سے جرمنی کے ہوائی اڈوں پر کام بری طرح متاثر ہوتا رہا۔

ان سب کے ساتھ جرمنی میں ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے دیگر شعبوں میں بھی ہڑتالیں ہوتی رہی ہیں، جو معیشت کے لیے کافی نقصان دہ ثابت ہوئیں اور جرمن چانسلر اولاف شولس کی مخلوط حکومت کے لیے بھی درد سر ثابت ہو رہی ہیں۔

ز ع/ ر ب(ڈی پی اے)