1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جامعہ حفصہ کی طرف سے مولانا عبدالعزیز کی رہائی کا مطالبہ

10 جولائی 2008

پاکستانی دارلحکومت اسلام آباد میں واقع لال مسجد کا تنازعہ ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہا ہے۔

https://p.dw.com/p/EZU3
لال مسجد کے اسیر خطیب مولانا عبدالعزیزتصویر: AP

گزشتہ برس لال مسجد پر کیے گئے فوجی آپریشن کی پہلی برسی سے ایک روز قبل جامعہ حفصہ سے تعلق رکھنے والی خواتین ، طالبات اور اساتذہ نے، لال مسجد میں ایک کانفرنس کا اہتمام کیا جس میں لال مسجد فوجی آپریشن میں ہلاک ہونے والوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

Jahresrückblick 2007 Juli Pakistan Rote Moschee
مبصرین کی رائے میں گزستہ برس کی طرح ایک بار پھر انتظامیہ کی لال مسجد سے متعلق خاموشی اور بے عملی کسی نئے طوفان کا پیش خیمہ ہےتصویر: AP

کانفرنس کی صدارت جامعہ حفصہ کی پرنسپل اور لال مسجد آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ امّ ِ احسان نے کی۔ اسلام آباد سے ہمارے نمائندے امتیاز گل کا کہنا ہے کہ لال مسجد کا مسئلہ ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے اور انتظامیہ کی بے عملی کسی نئے طوفان کا پیش خیمہ معلوم ہوتی ہے۔