بھارت بھر کے جنگلی علاقوں میں 22 ہزار سے بھی کم ایشیائی ہاتھی باقی بچے ہیں۔ یہ تعداد پوری ایشیائی ہاتھیوں کی کل تعداد کا 60 فیصد بنتی ہے۔ اسی لیے انہیں معدومیت کے خطرے سے دوچار نسل قرار دیا گیا ہے۔ بھارت میں 2700 سے زائد ہاتھی انسانوں کی ملکیت میں بھی ہیں۔ زیادہ تر کو مناسب حالات میں نہیں رکھا جاتا۔ لیکن ایسی پناہ گاہیں سوزی اور جنجر جیسے ہاتھیوں کو نئی زندگی فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔