میونخ میں کھیلوں کی مصنوعات کا چار روزہ عالمی میلہ ’اسپو میونخ‘ جاری ہے۔ اسپو میونخ نمائش میں انسٹھ ممالک سے قریب تین ہزار نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔ کھیلوں کی صنعت میں ڈيجٹلائیزیشن کے خصوصی سیکشن میں اس مرتبہ ای اسپورٹس، ورچوئل ریئيلٹی اور اسمارٹ اسپورٹس ویئر میں شرکاء کی جانب سے خصوصی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔ میونخ سے تفصیلات بتارہے ہیں عرفان آفتاب