1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

امریکہ: کملا ہیرس کے نائب صدارتی امیدوار ٹم والز کون ہیں؟

7 اگست 2024

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں اب صرف نوے دن باقی بچے ہیں اور ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ٹم والز نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ ٹم والز نے پہلی ہی ریلی میں ٹرمپ پر شدید نکتہ چینی کی۔

https://p.dw.com/p/4jBqr
ہیرس اور والز
والز نے اپنی تقریر کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے نائب صدارتی امیدوار کے خلاف ایسے تیکھے حملے کیے کہ ان کے ہر جانب چرچے ہو رہے ہیںتصویر: Matt Rourke/AP/dpa/picture alliance

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے اپنے لیے نائب صدر کے امیدوار کا انتخاب مینیسوٹا کے گورنر ٹم والز کا کیا ہے۔ دونوں نے منگل کے روز اپنے پہلے مشترکہ انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ والز نے اپنی تقریر کے دوران سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے نائب صدارتی امیدوار کے خلاف ایسے تیکھے حملے کیے کہ ان کے ہر جانب چرچے ہو رہے ہیں۔

کملا ہیرس بھارتی نژاد ہیں یا سیاہ فام؟ نسلی شناخت پر ٹرمپ کا سوال

والز نے ریاست پنسلوانیا کے سب سے بڑے شہر فلاڈیلفیا میں دس ہزار افراد کی گنجائش والے میدان میں سامعین کو خطاب کرتے ہوئے کہا، "ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کو مختلف انداز سے دیکھتے ہیں۔ انہیں خدمت کے بارے میں پہلی چیز تک نہیں معلوم، کیونکہ وہ اپنی ہی خدمت کرنے میں بہت مصروف رہتے ہیں۔"

کملا ہیرس کا غزہ جنگ کے خاتمے پر زور، اسرائیلی قیادت ناراض

ٹم والز نے اس ریلی کو اپنا تعارف کرانے کے لیے استعمال کیا اور اپنی فوجی خدمات سمیت کانگریس میں اپنے وقت کا ذکر کیا۔

'ٹرمپ انتشار اور تقسیم کا بیج'

والز نے ٹرمپ اور ان کے نائب صدارتی امیدوار سینیٹر جے ڈی وینس کی سخت الفاظ میں تنقید کی اور کہا، "وہ ہمارے قوانین کا مذاق اڑاتے ہیں، وہ افراتفری اور تقسیم کا بیج بوتے ہیں اور یہ کہ کووڈ بحران کے دوران صدر کے طور پر تو وہ مفلوج ہو گئے تھے۔ انہوں نے ہماری معیشت کو زمین بوس کر دیا اور کوئی غلطی نہ کریں، ان کے دور میں پرتشدد جرائم عروج پر تھے۔"

کملا ہیرس اور ٹم رالز
کملا ہیرس نے کہا کہ والز اس قسم کا شخص ہے، جو لوگوں کو یہ محسوس کراتا ہے کہ ان کا بھی ربط و تعلق ہے اور پھر انہیں بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب بھی دیتا ہےتصویر: Joe Lamberti/AP/dpa/picture alliance

ٹرمپ کملا ہیریس کے ساتھ ٹیلی ویژن پر مباحثے سے ہچکچاتے رہے ہیں۔ والز نے اس پر طنز کستے ہوئے کہا، "میں اس بندے سے بحث کرنے کا مزید انتظار نہیں کر سکتا۔"

امریکہ: بائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار اور کملا ہیرس کی حمایت فیصلہ

ہیرس کی والز کے حق میں وکالت

کملا ہیرس نے اپنے رننگ میٹ ٹم والز کے کارناموں کی تعریف کی اور کہا: "جس دن سے میں نے اپنی امیدواری کا اعلان کیا، اسی روز سے مجھے ایک ایسے پارٹنر کو تلاش کرنے کا ارادہ تھا، جو اس روشن مستقبل کی تعمیر میں مدد کر سکے۔"

کملا ہیرس ایران سے کیسے نمٹیں گی؟

انہوں نے کہا کہ والز "اس قسم کا شخص ہے، جو لوگوں کو یہ محسوس کرتا ہے کہ ان بھی ربط و تعلق ہیں اور پھر انہیں بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب بھی دیتا ہے۔"

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، اے پی)