1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
دہشت گردیفرانس

امریکہ میں حملے کا منصوبہ: فرانس میں مشتبہ افغان ملزم گرفتار

13 اکتوبر 2024

امریکہ میں نومبر میں ہونے والے صدارتی الیکشن کے موقع پر ایک مسلح حملے کے منصوبہ ساز مشتبہ افغان ملزم کے ایک ساتھی کو فرانس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق یہ ملزم بھی ایک افغان شہری ہے۔

https://p.dw.com/p/4ljMG
فرانس کی نیشنل پولیس کی ایک گاڑی
فرانس میں گرفتار کیے گئے افغان شہری کی عمر بائیس برس ہےتصویر: Getty Images/AFP

فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق انسداد دہشت گردی کے ذمے دار فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے اتوار 13 اکتوبر کے روز بتایا کہ اس ملزم کی عمر 22 برس ہے اور وہ بھی ایک افغان شہری ہے۔

پیرس دہشت گردانہ حملے: ’میں داعش کا سپاہی ہوں،‘ ملزم کا بیان

فرنچ پراسیکیوٹرز کے مطابق اس مشتبہ ملزم کے اس کے اس افغان ہم وطن کے ساتھ رابطے تھے، جسے امریکہ میں گرفتار کیا گیا تھا اور جس پر الزام ہے کہ وہ اس سال نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی الیکشن کے موقع پر ایک بڑا دہشت گردانہ حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

فرانس میں گرفتار کیا گیا ملزم 'اسلامک اسٹیٹ‘ کا حامی

فرانسیسی حکام نے ایک بیان میں بتایا کہ اس افغان شہری کو فرانس کے جنوب مغرب میں ایک شہرسے حراست میں لیا گیا اور اس پر شبہ ہے کہ وہ ممنوعہ دہشت گرد تنظیم 'اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کا حامی ہے۔

حکام کے مطابق رواں ہفتے منگل کے روز گرفتار کیے گئے اس ملزم کے اس 27 سالہ افغان شہری کے ساتھ رابطے تھے، جسے امریکہ میں اوکلاہوما میں گزشتہ بدھ کے روز حراست میں لیا گیا تھا۔

فرانس کی اسپیشل پولیس فورس کے دو اہلکار
حکام کے بقول فرانس کے جنوب مغرب سے حراست میں لیا گیا مشتبہ افغان ملزم ممنوعہ دہشت گرد تنظیم 'اسلامک اسٹیٹ‘ کا حامی ہےتصویر: Benoit Tessier/REUTERS

اوکلاہوما سے گرفتار کیے گئے افغان شہری پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر نومبر میں امریکی الیکشن کے روز ایک فٹ بال سٹیڈیم یا پھر کسی بڑے شاپنگ سینٹر پر دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بنائے ہوئے تھا۔

’پیرس حملہ آور چیچنیا میں پیدا ہوا تھا‘

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس کیس میں چھان بین کرنے والے حکام کے مطابق امریکہ اور فرانس میں گرفتار کیے گئے دونوں ملزم آپس میں بھائی ہیں، تاہم فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں کی۔

امریکہ میں زیر حراست افغان ملزم 'اسلامک اسٹیٹ کا ریکروٹر‘

امریکی تفتیشی ماہرین کے مطابق اوکلاہوما سے گرفتار کیا گیا مشتبہ افغان ملزم فرانس میں اپنے ساتھی کے ساتھ سوشل میڈیا ایپ ٹیلیگرام کے ذریعے رابطے میں تھا۔

امریکی حکام کے مطابق اوہاں حراست میں لیا جانے والے مشتبہ افغان ملزم دہشت گرد تنظیم 'اسلامک اسٹیٹ‘ کے لیے جنگجو بھرتی کرنے والا ایک 'ریکروٹر‘ ہے اور اس بات کی امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے بھی تصدیق کر دی ہے۔

امریکہ کا داعش کے سربراہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

امریکہ میں اوکلاہوما پولیس کی کئی گاڑیاں اور پولیس اہالکار
امریکہ میں نومبر کے صدارتی الیکشن کے روز دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ ساز افغان شہری اوکلاہوما سے گرفتار کیا گیا تھاتصویر: Michael Noble Jr./REUTERS

فرانس میں اس کیس کی چھان بین کرنے والے حکام کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ امریکی تفتیشی ماہرین کی طرف سے خبردار کیے جانے کے بعد فرانس میں مجموعی طور پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، جن کی عمریں 20 اور 31 برس کے درمیان تھیں۔

ان تین مشتبہ ملزمان میں سے مرکزی ملزم ابھی تک فرانسیسی حکام کی حراست میں ہے، جبکہ باقی دو کو پراسیکیوٹرز نے فی الحال رہا کر دیا ہے۔

م م / ش ر (اے ایف پی، اے پی)