1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

امریکہ میں حماس رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ

4 ستمبر 2024

امریکہ نے یحییٰ سنوار اور حماس کے دیگر عسکریت پسندوں پر دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے مادی مدد فراہم کرنے کی سازش کا الزام عائد کیا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

https://p.dw.com/p/4kFD7
یحییٰ السنوار
امکان ہے کہ یہ مقدمہ ایک طرح سے علامتی نوعیت کا ہو گا، کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ السنوار تو سرنگوں میں چھپے ہیں، جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں ان میں سے دیگر مدعا علیہان کو پہلے ہی  ہلاک کر دیا گیا ہےتصویر: MAHMUD HAMS/AFP/Getty Images

امریکہ نے گزشتہ برس سات اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے الزام میں حماس کے رہنما یحییٰ السنوار اور دیگر پانچ عسکریت پسندوں کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے۔

جنگ بندی معاہدہ: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو پر دباؤ بہت بڑھ چکا

اس حوالے سے چھ افراد پر "دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے مادی مدد فراہم کرنے کی سازش کرنے، جس کے نتیجے میں اموات واقع ہوئی ہیں" کا الزام عائد کیا گیا جبکہ امریکی شہریوں کے قتل کی سازش اور اس جیسے پانچ دیگر مجرمانہ الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یرغمالیوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل میں مزدور یونینز کی ہڑتال

واضح رہے کہ امریکہ، اسرائیل اور جرمنی سمیت کئی مغربی ممالک حماس کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دیتے ہیں۔

غزہ سے چھ اسرائيلی يرغماليوں کی لاشيں برآمد

امریکی محکمہ انصاف نے اس سلسلے میں نیویارک سٹی کی ایک وفاقی عدالت میں فوجداری مقدمہ دائر کیا ہے،  جس کا منگل کے روز انکشاف کیا گیا۔ 

مغربی کنارے ميں اسرائيلی فوجی آپريشن چوتھے روز بھی جاری

اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے ایک بیان میں کہا کہ "آج جو الزامات عائد کیے گئے ہیں وہ حماس کی کارروائیوں کے ہر پہلو کو نشانہ بنانے کی ہماری کوششوں کا صرف ایک حصہ ہیں۔ اس طرح کے یہ ہمارے آخری اقدامات نہیں ہوں گے۔"

حماس کا نیا لیڈر السنوار کون؟

کن افراد پر الزام عائد کیا گیا ہے؟


امکان ہے کہ یہ مقدمہ ایک طرح سے علامتی نوعیت کا ہو گا، کیونکہ خیال کیا جاتا ہے کہ السنوار تو سرنگوں میں چھپے ہیں، جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں ان میں سے دیگر مدعا علیہان کو پہلے ہی  ہلاک کر دیا گیا ہے۔

حماس کے سابق سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کو جولائی میں ایران میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس دوران اسرائیل نے جولائی میں ہی حماس کے سابق فوجی سربراہ محمد ضیف اور مارچ کے اوائل میں ان کے نائب مروان عیسیٰ کو ہلاک کرنے کی اطلاع دی تھی۔

اسرائیل حماس تنازعہ اور عرب دنیا، کون کس کے ساتھ ہے؟

دو دیگر مدعا علیہان میں حماس کے سابق رہنما خالد مشعل اور حماس کے خارجی امور کے سربراہ علی برکا شامل ہیں۔

اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے کہا، "جیسا کہ ہماری شکایت میں بیان کیا گیا ہے، ہتھیاروں اور سیاسی حمایت سے لیس، حکومت ایران کی فنڈنگ نیز (حزب اللہ) کی حمایت سے، ان مدعا علیہان نے اسرائیل کی ریاست کو تباہ کرنے اور اس مقصد کی حمایت میں شہریوں کو قتل کرنے میں حماس کی کوششوں کی قیادت کی۔"

اسرائیل کے غزہ پر نئے حملے، جنگ بندی کے لیے مکالمت بھی جاری

امریکی حکام نے کہا کہ اس میں سے کم از کم ایک شخص کو قانونی چارہ جوئی کے لیے نیویارک لایا جا سکتا ہے، تاہم حکام نے اس کا نام ظاہر نہیں کیا۔ 
ص ز/ ج ا (اے ایف پی، اے پی، روئٹرز)


اسماعیل ہنیہ کے بعد حماس کا سیاسی رہنما کون ہو گا؟