1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

افغانستان میں مغربی دفاعی اتحاد کے اب تک کے مشن پر اظہار اطمینان

22 ستمبر 2006

نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژاپ ڈے ہوپ شیفر نے افغانستان میں مغربی دفاعی اتحاد کے اب تک کے مشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ تاہم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر نیٹو وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی مزید بہت کچھ کیا جانا چاہیے۔

https://p.dw.com/p/DYJP
نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژاپ ڈے ہوپ شیفر
نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژاپ ڈے ہوپ شیفرتصویر: AP

شیفر نے کہا کہ نیٹو کے افغانستان مشن میں شریک رکن ممالک نے اپنے اپنے دستوں کے سلسلے میں جو قومی حدود مقرر کر رکھی ہیں، وہ ختم کی جانی چاہییں اور زیادہ تعداد میں ہیلی کاپٹر اور ٹرانسپورٹ طیارے فراہم کئے جانے چاہییں۔

وفاقی جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا کہ جنگ زدہ جنوبی افغانستان میں وفاقی جرمن فوج کے سپاہی بھی بھیجنے کے سلسلے میں اب دیگر نیٹو ممالک کی طرف سے جرمنی پر مزید دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔