مافیا کا انتقام، خاتون کو قتل کر کے لاش خنزیروں کو کھلا دی
7 جنوری 2021روم سے جمعرات سات جنوری کو ملنے والی رپورٹوں میں اطالوی مافیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ اس خوفناک جرم کا ارتکاب 2016ء میں کیا گیا تھا۔ اپنی گمشدگی سے قبل اس 42 سالہ کاروباری خاتون نے اپنی ملکیتی زمین اپنے ایک ہمسائے کو بیچنے سے انکار کر دیا تھا۔ اس کے ہمسائے کے جرائم پیشہ افراد کے مقامی مافیا گروہ کے ساتھ قریبی رابطے تھے۔
بالی وُڈ اور ڈرگ مافیا: دیپیکا پڈوکون سمیت تین اداکاراؤں سے تفتیش
بہت بااثر مافیا گروہ
نیوز ایجنسی اے ایف پی نے لکھا ہے کہ ماریا چندامو نامی اس خاتون کے قتل کی تصدیق سے اٹلی کے مغربی ساحلی علاقے کالابریا میں کئی مردوں اور عورتون کے اچانک لیکن ہمیشہ کے لیے لاپتہ ہو جانے کے واقعات میں سے ایک اور واقعہ اب حل ہو گیا ہے۔
مقتولہ خاتون کالابریا کے خطے میں لمبادی کے بلدیاتی علاقے کی رہنے والی تھی اور چھ مئی 2016ء کے دن اپنے فارم کے باہر سے اچانک غائب ہو گئی تھی۔ اس علاقے میں 'ایندرنگیتا‘ نامی وہ مافیا گروہ بہت بااثر ہے، جس کا شمار اٹلی کے بڑے اور منظم جرائم یشہ گروہوں میں ہوتا ہے۔
جرمنی: مافیا گروپوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ
جیل میں اعتراف جرم
ماضی میں مافیا کا ایک اہم رکن رہنے والے لیکن اب اطالوی حکام کے ساتھ تعاون کرنے والے انتونیو کوسی دینتے نامی شہری نے بتایا کہ اسے 'ایندرنگیتا‘ مافیا کے ایک مقامی رہنما نے بتایا تھا کہ ماریا چندامو کی موت اس سے لیے جانے والے مافیا انتقام کا نتیجہ تھی۔
عمر قید کی سزا کاٹنے والا مافیا باس جیل گارڈ کی انگلی کھا گیا
کوسی دینتے کے اس بیان کی کالابریا کے مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی تفصیلات کے مطابق اس اطالوی کاروباری خاتون کو علاقائی مافیا کے ارکان نے پہلے بڑی بےدردی سے قتل کیا تھا اور پھر اس کی لاش ٹکڑے ٹکڑے کر کے خنزیروں کو کھلا دی گئی تھی۔
کوسی دینتے کے مطابق اسے یہ تفصیلات ایمانوئل مانکوسو نے اس وقت بتائی تھیں، جب وہ 'ایندرنگیتا‘ مافیا کی جرائم کی دنیا چھوڑ چکا تھا اور کوسی دینتے کو جیل میں ملا تھا۔
اٹلی میں بدنام زمانہ سسیلین مافیا کے خلاف چھاپے
جرم کے ناکافی شواہد
حیران کن بات یہ ہے کہ اٹلی کی خصوصی اینٹی مافیا پولیس کے تفتیش کاروں کے لیے ماضی میں یہ بات بھی مشکلات کا باعث بنی تھی کہ ماریا چندامو کے لاپتا ہو جانے سے ایک سال قبل اس کے شوہر نے بظاہر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی تھی۔ اب لیکن پولیس کے مطابق تقریباﹰ ساڑھے چار سال قبل اس خاتون کی اچانک گمشدگی کا معمہ کافی حد تک حل ہو گیا ہے۔
م م / ا ا (اے ایف پی)