1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

آسٹریلیا: گرم غبارے سے گر کر ایک شخص ہلاک

18 مارچ 2024

آسٹریلوی شہر میلبورن کے اوپر سے گزرتے ہوئے ایک ہاٹ ائیر بیلون سے گر کر ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔ اس شخص کی لاش میلبورن کے ایک رہائشی علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔

https://p.dw.com/p/4dqJh
Australien | Heißluftballonunfall Melbourne
تصویر: Diego Fedele/AAP/IMAGO

پیر کی صبح آسٹریلوی خبر رساں ایجنسی اے اے پی کی طرف سے موصولہ خبر کے مطابق میک شہر میلبورن کے اوپر سے گزرتے ہوئے ایک ائیر بیلون حادثے کا شکار ہوا۔اس ائیر بیلون کے گرنے سے اس میں سوار ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اس شخص کی لاش میلبورن کے ایک رہائشی علاقے سے برآمد ہوئی۔

اے اے پی اور مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح بیلون کے ٹیک آف کے فوراً بعد پیش آیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور اس غبارے میں سوار دیگر مکینوں سمیت عینی شاہدین سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ تفتیشی کارروائی کے ذریعے حادثے کے حالات کی وضاحت معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی۔ تاہم آسٹریلوی خبر رساں ایجنسی اے اے پی نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس شخص کی موت کو مشتبہ نہیں سمجھا جا رہا ہے۔ 

Australien | Heißluftballonunfall Melbourne
میلبورن کے اوپر سے گزرتے ہوئے ہاٹ بلون سے ایک شخص گر کر ہلاکتصویر: Diego Fedele/AAP/IMAGO

ائیر بیلون کا کیا بنا؟

آسٹریلیا کی نیشنل کمرشل ہاٹ ایئر بیلوننگ انڈسٹری اور آسٹریلوی بیلوننگ فیڈریشن کا کہنا ہے،''مسافروں اور پائلٹ کو اس واقع سے شدید صدمہ پہنچا ہے۔‘‘

اُدھر میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ اس ائیر  بیلون  کو بعد ازاں بحفاظت ایک پارک میں لینڈ کر گیا، پائلٹ اور صدمے کے شکار دیگر مسافروں کو نفسیاتی امداد کی پیشکش کی گئی۔ 

  

BdTD | Australien | Ballonfestival in Canberra
کنبیرا میں ہاٹ بیلون فیسٹیول کا انعقادتصویر: Lukas Coch/AAP/IMAGO

آسٹریلیا کی نیشنل کمرشل ہاٹ ایئر بیلوننگ انڈسٹری اور آسٹریلوی بیلوننگ فیڈریشن کی طرف سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان کے حوالے سے کہا گیا کہ،''ہاٹ ائیر بلون کے باسکٹس ڈیزائن کرتے ہوئے حفاظت کو ذہن میں رکھا گیا تھا تاکہ مسافروں کے حادثاتی طور پر باہر گرنے یا کسی بھی حادثاتی اخراج کے امکانات سے بچا جا سکے۔‘‘

آسٹریلوی خبر رساں ایجنسی اے اے پی نے کہا ہے کہ آسٹریلوی ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو اور سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی اس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ک م/ ر ب (ڈی پی اے)