یونین کاربائیڈکےسابق سربراہ کی حوالگی کابھارتی مطالبہ
21 جون 2010ریڈی اُس نو رکنی وزراء پینل کے رکن ہیں جو اِس بات کی تحقیق کر رہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے بھوپال میں یونین کاربائیڈ کمپنی میں ہونے والے صنعتی حادثہ سے پہچنے والے نقصان، اس کے ازالے اور اِس واقعہ کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لئے کیا اقدامات کئے۔
اس صنعتی حادثے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے جب کہ اس صنعتی یونٹ سے نکلنے والی گیس کئی سالوں تک مقامی آبادی کی صحت کو متاثر کرتی رہی۔ اس کے علاوہ اس حادثہ سے ماحولیات کو بھی زبردست نقصان پہنچا۔
بھارت میں انسانی حقوق اور ماحول کے لئے کام کرنے والی کئی تنظیموں کا مطالبہ ہے کہ یونین کاربائیڈ کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو وارن اینڈرسن بھی اس حادثے کے ذمہ داروں میں سے ایک ہیں، لہذا ان کو بھارت کے حوالے کیا جائے۔ ماضی میں بھارتی حکومتوں نے کئی بار اینڈرسن کی حوالگی کے لئے امریکہ سے مطالبات کئے لیکن واشنگٹن نے ان مطالبات کو تسلیم نہیں کیا۔
رپورٹ: عبدالستار
ادارت: افسر اعوان