1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائنل، جرمنی بمقابلہ ترکی

24 جون 2008

سوئٹزر لینڈ کا سینٹ جیکب سٹیڈیم جرمن فٹ بال ٹیم کے لئے خوش قسمت میدان ہے۔ اِس بات کے قوی امکان ہیں کہ جرمنی کی ٹیم سیمی فائنل میں پرتگال کے میچ والا کھیل پیش کرکے فائنل تک رسائی حاصل کرسکے گی۔

https://p.dw.com/p/EPc5
یورپی فٹبال چیمپئن شپ میں شریک جرمن فٹ بال ٹیم۔تصویر: AP

ترکی کی ٹیم خاصے دباؤ میں ہے۔ انجریز اور زرد کارڈ کی وجہ سے کُل نو کھلاڑی سیمی فائنل میں کھیلنے سے محروم ہیں۔

Türkei Fussball Nationalmannschaft Europameisterschaft 2008
یورپی فٹبال چیمپئن شپ میں شریک ترکی کی قومی فٹ بال ٹیمتصویر: AP

ترک کوچ کے مطابق ایسے میں ایک نیا کیپر ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہےکیونکہ کھلاڑیوں کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Türkei Nihat Kahveci Nationalspieler Fussball EM
ترکی کے مشہور فٹ بالر نہادتصویر: AP

ترکی کےہونہار کھلاڑی نہاد اپنی ران کی چوٹ کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ نہاد نے چیک جمہوریہ کےخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا اور اُن کی کارکردگی کی وجہ سےہی

رکی کوارٹر فائنل میں پہنچ سکا تھا۔ کوارٹر فائنل میں کروشیا کےخلاف ایک شاٹ لگاتے ہوئے

نہاد کی ران کا مسل کھچ گیا تھا۔

Deutschland Michael Ballack Nationalspieler Fussball EM
جرمن فٹ بال ٹیم کےکپتان مشائیل بالاکتصویر: AP

دوسری طرف جرمن فٹ بال ٹیم کےکپتان مشائیل بالاک نےکہا ہے کہ سیمی فائنل میں ترک کھلاڑیوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ وہ ذہنی طور پر جرمن انداز میں سوچتے ہیں۔ بالاک کےخدشات کی تائید جرمن قومی کوچ ژوآخیم لُوو نے بھی کیا ہے۔ کروشیا سے شکست کے بعد جرمن کوچ مستعفی ہونےکا سوچنے لگے تھے اور اُن کےخیال میں

اُنہوں نے اِس سوچ کو مثبت سمت پر گامزن کیا جو جرمنی کی فتح میں بعد میں ممد و معاون ثابت ہوا۔

جرمنی اور ترکی کی فٹ بال ٹیموں کےدرمیان سیمی فائنل بُدھ کے روز سوئٹزر لینڈ کے شہر بازل کے سینٹ جیکب سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اِسی میدان پر جرمن فٹ بال ٹیم پرتگال کی مضبُوط ٹیم کو کوارٹر فائنل میں شکست دینےمیں کامیاب ہوئی تھی۔