یورپی خاتون سفارتکار کے ساتھ سیلفیاں بنانا مہنگا پڑ گیا
7 اگست 2017اشتہار
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیدریکا موگیرینی ان درجنون مہمانوں میں شامل تھیں، جو ایرانی صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران پہنچے تھے۔ لیکن ان غیر ملکی مہمانوں میں موگیرینی ایرانی سیات دانوں کو بہت زیادہ پسند آئیں۔
ایرانی سوشل میڈیا پر ایسے رکن پارلیمان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جو اس اطالوی سفارت کار کے ساتھ سیلفیاں بنانے کے لیے انتظار میں کھڑے رہے۔ ٹوئٹر کے ایک ایرانی صارف نے لکھا،’’ آپ نے اسی ملین افراد کو شرمندہ کر دیا۔‘‘
ایک اخبار نے لکھا،’’ وہ لوگ جنہیں اس قوم کا دفاع کرنا چاہیے ہمارے حقوق کی پامالی کرنے والوں کے ساتھ تصویریں بنوا رہے تھے۔‘‘