ہالینڈ نے ہیمبرگ ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
28 اگست 2006اشتہار
جرمنی آخری نمبر پر رہا جبکہ پاکستان تیسرے نمبر پر۔ دوسری پوزیشن اسپین کے حصے میں آئی۔ 6 سے لے کر 17 ستمبر تک جرمن شہر Mönchengladbach میں منعقد ہونے والی ہاکی کی عالمی چیمپئن شپ سے پہلے اِس اہم ٹورنامنٹ کے تینوں میچوں میں جرمنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ہالینڈ اپنے تینوں میچ جیت گیا۔
ہالینڈ نے یورپی چیمپئن اسپین کو بھی ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے اور پاکستان کو چار کے مقابلے میں 6 گول سے ہرایا تھا۔