کینیا کے جنگلات میں ہاتھیوں کے غیر قانونی شکار کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ مقامی شکاری ہاتھی دانت کو بھاری قیمتوں ميں فروخت کرتے ہیں۔ ہاتھیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک امریکی خاتون ’فے کواس‘ مقامی کمیونٹی کے ساتھ مل کر ان شکاریوں کا مقابلہ کر رہی ہیں۔