گیلزن کرشن کے اسٹیڈیم کو بھی عالمی کپ کے لئے نئے سرے سے تعمیر کیا گیا ہے۔ اِس کا دوبارہ افتتاح سن 2001ء میں ہوا تھا۔ سن دو ہزار کی چیمپیئن لیگ کا فائنل بھی یہیں کھیلا گیا تھا۔ نیا میدان جدید ٹیکنالوجی سے مزیّن ہے اور اِسے تعمیر کا عالی شان نمونا کہا جاتا ہے۔ کھلنے اور بند ہونے والی چھت، مشینوں کی نگرانی میں داخلہ اور سارے میدان پر ڈالے جانے کے لئے عارضی پچ اِس میدان کی خصوصیات ہیں۔ اِس میدان کو پانچ کلو میٹر لمبی ایک
https://p.dw.com/p/DYO8
اشتہار
پائپ لائن کی مدد سے بیئر تیار کرنے والی ایک جرمن کمپنی سے جوڑ دیا گیا ہے تاکہ شائقین میچ یا کسی موسیقی کے کنسرٹ کے دوران لطفِ مے نوشی کرتے کرتے تھکیں نہیں۔ عالمی کپ کے پانچ میچ یہاں کھلے جائیں گے۔