گلابی شہر جے پور کی شام مزید گلابی اور رنگین ہو گئی۔ غزلوں کی خوشبو سے لبریز شہر کا سب سے پُرانا آڈیٹوریم اُردو زبان کی مٹھاس سے مہک اُٹھا۔ بھارت کے مشہور فلمی اداکار اور رُعب دار آواز کے مالک رضا مُراد غزل کی کہانی بیان کر رہے ہیں۔ مشہور غزل گائیک چندن داس اور رادھیکا چوپڑا اِنہیں اپنے مخصوص انداز میں داد دے رہے ہیں۔