گریمی ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب
منگل کی رات لاس اینجلس میں 58 ویں گریمی ایوارڈز کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئیے اس تقریب کی تصویری جھلکیاں دیکھتے ہیں۔
لامر کی جاندار پرفارمنس
امریکی ریَپر کنڈریک لامر نے نہ صرف اس تقریب میں پانچ انعامات جیتے بلکہ انہوں نے اپنی پرفارمنس سے حاضرین کے دل بھی جیت لیے۔
’البم آف دا ایئر‘ کا ایوارڈ ٹیلر سوئِفٹ کے نام
’البم آف دا ایئر‘ ٹیلر سوئِفٹ کے 1989 نامی البم کو ملا ہے۔ امریکی سنگر ٹیلر سوئِفٹ نے دوسری مرتبہ ’البم آف دا ایئر‘ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔
ٹیلر سوئفٹ کا منفرد ریکارڈ
چھبیس سالہ سوئِفٹ پہلی ایسی خاتون سنگر بھی بن گئی ہیں، جنہوں نے البم آف دا ایئر‘ کا اعزاز دو مرتبہ حاصل کیا ہے۔
کنڈریک لامر کا اعزاز
سیاہ فام امریکی ریَپر کنڈریک لامر نے سب سے زیادہ یعنی پانچ ایوارڈز بٹور لیے۔ انہیں اس سال مجموعی طور پر گیارہ کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا تھا۔
اڈیل کی آمد
گریمی ایوارڈز کی تقریب میں برطانوی سنگر ایڈل نے ایک نئی جان ڈال دی، ان کی پرفارمنس کو حاضرین نے بہت سراہا اور دل کھول کر داد دی۔
بیبر کا ایکشن
معروف کینیڈین پوپ سنگر جسٹن بیبر نے بھی اپنے ٹریک Where Are U Now پر ایک انعام جیتا اور بعدازاں انہوں نے اسی ڈانس ٹریک پر پرفارم بھی کیا۔
ریکارڈ آف دی ایئر
گریمی ایوارڈز کی تقریب میں اس مرتبہ R&B سنگر برونو مارس اور پروڈیوسر مارک رونسون (تصویر میں) کو اپ بیٹ ٹریک Uptown Funk! پر ’ریکارڈ آف دا ایئر‘ کے انعام سے نوازا گیا۔
لیڈی گاگا کی گائیکی
لیڈی گاگا نے بھی 58 گریمی ایوارڈز کی تقریب میں اپنے جلوؤں سے حاضرین کو خوش کر دیا۔ انہوں نے ا[نے مشہور گیتوں پر رقص کیا اور محفل میں ایک نئی جان پھونک دی
ایڈ شیران کا پہلا گریمی
برطانوی سنگر ایڈ شیران کو پہلی مرتبہ گریمی یوارڈ ملا۔ انہوں نے اس تقریب مجموعی طور پر دو انعامات اپنے نام کیے۔
جمی کارٹر کی ای بک
اس تقریب کی خصوصی بات ایک خاص انعام بھی تھا۔ جی ہاں! ایک انعام 91 سالہ سابق امریکی صدر جمی کارٹر کو بھی ملا ہے، جنہوں نے اپنی آواز میں اپنی آڈیو بُک جاری کی تھی۔