کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں کبوبیک سٹی کی ایک مسجد پر ہوئے حملے کے الزام میں ایک ستائیس سالہ کینیڈین طالب علم کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ یہ ملزم انتہائی دائیں بازو کے نظریات کا حامل ہے۔ اتوار انتیس جنوری کی شام اس حملے میں چھ مسلمان ہلاک اور آٹھ زخمی ہو گئے تھے۔