1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کوہستان میں برفانی تودے گرنے سے سو سے زائد انسان ہلاک

21 فروری 2010

پاکستان کے دور دراز شمالی ضلع کوہستان میں شدید برفباری اور تودے گرنے سے صورتحال اب بھی تشویشناک حد تک خراب ہے جبکہ امدادی کارروائیاں سست روی کا شکاری دکھائی دیتی ہیں۔

https://p.dw.com/p/M769
تصویر: AP

پاکستان کے شمال مغربی صوبے سرحد کے ضلع کوہستان میں برفانی تودے گرنے سے ایک سو سے زائد انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اس علاقے میں شدید برفباری کے بعد برفانی تودوں کے گرنے کا سلسلہ گزشتہ چند روز سے جاری تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق پندرہ فٹ برف تلے دبے درجنوں انسانوں کو تین دن کے بعد بھی نہیں نکالا جا سکا ہے۔

کوہستان کی مقامی انتظامیہ کےاعلیٰ عہدیداروں نے برفانی تودے گرنے کے بعد وہاں کی موجودہ صورتحال کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔ اب تک ہونے والی ہلاکتوں کی اعداد و شمار کی تصدیق ہو چکی ہے۔ سرکاری فہرست کے مطابق اس المئے میں ایک سو دو افراد کی اموات واقع ہو چکی ہیں۔ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم موسم کی خرابی اور اس علاقے میں ہونے والی بہت زیادہ برفباری کے سبب ’ریسکیو‘ سرگرمیوں میں گوناگوں مشکلات درپیش ہیں۔

رپورٹ : کشور مصطفیٰ

ادارت : شادی خان سیف

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں