1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کولمبیا: ہلاکتیں 200 سے تجاوز کر گئیں

2 اپریل 2017

کولمبیا کے جنوبی حصے میں دریاؤں کے بند ٹوٹنے کی وجہ سے پانی اور کیچڑ کے سبب ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے۔ کولمبیا میں گزشتہ روز تین دریاؤں کے بند ٹوٹ گئے تھے۔

https://p.dw.com/p/2aVkm
Kolumbien | Mehr als 90 Tote bei Überschwemmungen in Kolumbien
تصویر: picture-alliance/dpa/Ejército Nacional de Colombia

کولمبیا کے جنوبی صوبے پوٹو مایو میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید بارشوں کے سبب جمعہ یکم اپریل اور ہفتہ کی درمیانی رات تین دریا اپنے کناروں سے بہہ نکلے اور اس سبب پیدا ہونے والے کیچڑ زدہ پانی نے سینکڑوں گھروں کو تباہ کر دیا۔ کولمبیا کے صدر یوآن مانویل سانتوس نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جبکہ امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے وہ خود صوبہ پوٹومایو کے دارالحکومت ماکووا میں موجود ہیں۔

Kolumbien Mocoa,  Erdrutsch Evakuierung Mädchen
امدادی تنظیم ریڈکراس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زائد ہے جبکہ 400  دیگر زخمی ہیں جبکہ 220 افراد لاپتہ ہیںتصویر: picture-alliance/AA/Colombian Presidency

ان کا کہنا تھا کہ موسم کی شدت کے باوجود امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری رکھیں گے تاہم انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ صدر سانتوس کے مطابق، ’’ہمیں یہ نہیں پتہ کہ (کیچڑ کے نیچے) کتنے لوگ ہیں۔ ہم تلاش کا کام جاری رکھیں گے اور سب سے پہلی چیز جو میں کہنا چاہوں گا وہ یہ ہے کہ میرا دل، ہمارے دل اور کولمبیا کے عوام کے دل اس سانحے کی متاثرین کے ساتھ ہیں۔‘‘

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تین دریاؤں کے کنارے سے بہہ نکلنے والا پانی مٹی کے ساتھ مل کر کیچڑ کے ریلے کی شکل اختیار کر گیا اور صوبہ پوٹومایو کے دارالحکومت اور اس نسبتاﹰ چھوٹے شہر میں تباہی اور بربادی پھیلاتا چلا گیا۔ ریلے کے بہاؤ کی قوت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کی راہ میں آنے والے مکانات تباہ ہو گئے جبکہ یہ کاروں اور دیگر اشیاء کو اپنے ساتھ بہا لے گیا۔ موکووا رہ علاقے میں زیادہ تر لوگ سوئے ہوئے تھے۔

Kolumbien Mehr als 90 Tote bei Überschwemmungen Präsident Santos
کولمبیا کے صدر یوآن مانویل سانتوس نے ایمرجنسی نافذ کر دی ہے جبکہ امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے وہ خود ماکووا میں موجود ہیںتصویر: picture-alliance/AA/Colombian Presidency Press Office

امدادی تنظیم ریڈکراس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 200 سے زائد ہے جبکہ 400  دیگر زخمی ہیں جبکہ 220 افراد لاپتہ ہیں۔ کولمبیا کے نیشنل ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر کارلوس ایوان ماکوئز کے مطابق کیچڑ کے ریلے سے ماکووا کے 17 علاقے متاثر ہوئے۔