1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپئنز لیگ: بارسلونا اور چیلسی کے مابین آج سیمی فائنل

رپورٹ: افسر اعوان، ادارت: کشور مصطفیٰ6 مئی 2009

یورپی چیمپئنز فٹبال لیگ کا دوسرا سیمی فائنل آج بارسلونا اور چیلسی کی ٹیمیوں کے مابین کھیلا جائے گا۔

https://p.dw.com/p/Hkyr
ایف سی بارسلونا کی ٹیم ریئل میڈرڈ کے خلاف چھ گول کرنے کے بعد خاصی پرعزم ہےتصویر: AP
Fussball FC Chelsea Michael Ballack
جرمن قومی ٹیم کے کپتان مشیل بالاک چیلسی کلب کے لیے کھیلتے ہیںتصویر: picture-alliance/ dpa


دومرحلوں پر مشتمل سیمی فائنلز کے اس دوسرے میچ میں جو بھی ٹیم کامیابی حاصل کرے گی وہ مانچسٹریونائٹیڈ کے ساتھ فائنل میں مد مقابل ہوگی جو 27 مئی کو روم میں کھیلا جائے گا۔

گزشتہ روز مانچسٹر یونائیٹڈ اور آرسنل کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے آرسنل کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر چکی ہے ۔

لندن کے Emirates اسٹیٹڈیم میں کھیلے جانے والے اس سیمی فائنل میں دفاعی چمپئین مانچسٹر یونائیٹڈ نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ یونائیٹڈ نے دو مرحلوں پر مشتمل سیمی فائنل مقابلوں کے دوسرے میچ میں آرسنل کو شکست دے کر یورپی چیمپئیز لیگ کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔

Fußball Argentinien Lionel Messi
بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی میسی جنہوں نے دس میچوں میں آٹھ گول کیے ہیںتصویر: picture-alliance / dpa/dpaweb


اس کھیل کی خصوصی بات پرتگالی کھلاڑی کرسٹینا رونالڈو کا کھیل رہا۔ رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لئے دو گول اسکور کئے۔ آرسنل کے کھلاڑی اس میچ میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے۔

آرسنل کی شکست پر اس ٹیم کے ایک پرستار نے کینیا کے دارلحکومت نیروبی میں خودکشی کرلی۔ 29 سالہ اومانڈی کی لاش اسکے گھر میں چھت سے لٹکی ہوئی ملی، اور اس نے اپنی پسندیدہ ٹیم کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔ مقامی پولیس اس بات کی تفتیش کررہی ہے کہ کیا اومانڈی نے واقعی آرسنل کی شکست سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی ہے۔