1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چيمپئنز ليگ: چيلسی سيمی فائنل سے ايک قدم دور

28 مارچ 2012

گزشتہ روز کھيلے جانے والے چيمپئنز ليگ کے کواٹر فائنل مقابلوں کے پہلے مرحلے ميں برطانوی فٹبال کلب چيلسی اور ہسپانوی کلب ریئل میڈرڈ فاتح رہے۔

https://p.dw.com/p/14TH9
تصویر: picture-alliance/dpa

پرتگال کے شہر لزبن ميں کھيلے جانے والے ميچ ميں چيلسی نے بينفيکا کو ايک کے مقابلے ميں صفر گول سے شکست دے دی۔ اس فتح کے بعد چيلسی کے چيمپئنز ليگ کے سيمی فائنل تک پہنچنے کے امکانات روشن نظر آتے ہيں۔ چيلسی کے ليے اس ميچ کا واحد گول سولومن کلو نے ميچ کے پچھترويں منٹ ميں کيا۔ ميچ کے ليے چيلسی کے کوچ Roberto Di Matteo نے متعدد نامی گرامی اور تجربہ کار کھلاڑيوں کو ٹيم سے خارج کر ديا تھا اور ان کہنا تھا کہ وہ ان کھلاڑيوں کو اپنی ’روٹيشن پاليسی‘ کے تحت ٹيم سے خارج کر رہے ہيں۔ اطالوی کوچ نے مزيد کہا، ’ميں ٹيم ميں شامل تمام کھلاڑيوں کو موقع دے رہا ہوں تاکہ سيزن کے اختتام تک تمام کھلاڑی تيار ہوں‘۔

دوسری جانب اسپين سے تعلق رکھنے والی ريئل ميڈرڈ کی ٹيم بھی APOEL Nicosia کے خلاف تين، صفر سے فاتح رہی۔ يہ ميچ قبرص کے دارالحکومت نکوسيا کے جی ايس پی اسٹيڈيم ميں کھيلا گيا اور ميں ہسپانوی ٹيم کے ليے فرانسيسی کھلاڑی کريم بين زيما نے دو، جبکہ برازيل کے کاکا نے ايک گول اسکور کيا۔

ريئل ميڈرڈ کی ٹيم APOEL Nicosia کے خلاف تين، صفر سے فاتح رہی
ريئل ميڈرڈ کی ٹيم APOEL Nicosia کے خلاف تين، صفر سے فاتح رہیتصویر: picture-alliance/dpa

چيمپئنز ليگ فٹبال ميں آج جرمنی سے تعلق رکھنے والی بائرن ميونخ فرانسيسی ٹيم مارسے کے خلاف ميدان ميں اترے گی جبکہ موجودہ چيمپئن اسپين سے تعلق رکھنے والی بارسلونا کی ٹيم کا مقابلہ اطالوی کلب اے سی ملان سے ہوگا۔

اس سال چيمپئنز ليگ کا فائنل جرمنی کے شہر ميونخ ميں Allianz Arena میں انيس مئی کو کھيلا جائے گا۔

رپورٹ: عاصم سليم

ادارت: عدنان اسحاق