پوپ کے ساتھ ملاقات، میلانیا اور ایوانکا ٹرمپ کا خصوصی انداز
24 مئی 2017اشتہار
پوپ فرانسِس نے ویٹیکن میں امریکی صدر کا استقبال کیا۔ پوپ سے ملاقات کے دوران امریکی صدر نے اپنے وفد کا پوپ سے تعارف کیا جس کے بعد ٹرمپ اور پوپ کی ملاقات تقریبا نصف گھنٹے تک جاری رہی۔
سوشل میڈیا پر پوپ فرانسس کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کی اہلیہ اور ان کی بیٹی کی تصویر موضوع بحث بن گئی ہے۔
اس تصویر میں میلانیا ٹرمپ اور ایوانکا ٹرمپ نے سیاہ لباس پہنا ہوا ہے اور میلانیا کا سر تو ڈھکا ہوا ہے جبکہ ایوانکا نے ایک منفرد انداز میں اپنے بالوں کو چھپایا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کے ایک صارف نے لکھا،'' ایک مذہبی روایت کی عزت لیکن دوسرے کی نہیں ؟‘‘