برلن کے ماحولیاتی انجینیئرز نے ایک ایسی پون چکی تیار کی ہے جس کی لاگت محض چار سو یورو ہے۔ پرانی اشیا سے بنائی گئی اس ونڈ ٹربائن کو آپ خود بھی تیار کر سکتے ہیں۔ اس منصوبےکو کامیاب بنانے والے انجینیئرز اب اس ڈیزائن کی بدولت غریب ملکوں میں بھی بجلی کی فراہمی کو ممکن بنانےکی کوشش کر رہے ہیں۔